• KHI: Partly Cloudy 31.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 31.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.2°C

افغانستان: سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک

شائع اپ ڈیٹ

کابل: افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے سڑک کنارے نصب کیا گیا بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

گزشتہ ہفتے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں طالبان نے شہریوں کے انتخابات میں حصہ لینے پر خبردار کیا تھا۔

صدارتی امیدوار سابق وزیر خارجہ عبداللہ عبداللہ اور سابق وزیر خزانہ اشرف غنی احمدزئی دونوں نے مغرب کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے اور امریکا کے ساتھ سیکورٹی معاہدے پر دستخط کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، جس کے تحت 10,000 ہزار امریکی فوجی افغانستان میں رہ سکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026