• KHI: Partly Cloudy 24.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 15°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 15°C

جماعت اسلامی کا تحفظ پاکستان ایکٹ کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

شائع July 13, 2014 اپ ڈیٹ July 14, 2014

جماعت اسلامی نے تحفظ پاکستان ایکٹ کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا ہے۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی سے پاس ہونے کے بعد گزشتہ دنوں صدر ممنون حسین نے بھی بل پر دستخط کردیئے ہیں تاہم مختلف سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کی جانب سے اس کی مخالفت کی جا رہی ہے۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے اتوار کو پشاورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی تحفظ پاکستان بل کو مسترد کرتی ہے کیونکہ خدشہ ہے کہ یہ بل سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو پولیس اسٹیٹ بنایا جا رہا ہے اور وہ اس بل کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ یہ کالا قانون ہے اور جن لوگوں نے اسے منظور کروایا ہے یہ ان ہی کے خلاف استعمال ہوگا، جبکہ سیاسی مفادات کے لیے بھی اس قانون کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے غزہ میں اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف کل سے ملک بھر میں ہفتہ احتجاج منانے کا اعلان بھی کیا جس کے دوران احتجاجی جلسے اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ عالم اسلام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ کے معاملے پر ہنگامی اجلاس طلب کرے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025