• KHI: Partly Cloudy 24.3°C
  • LHR: Cloudy 13.7°C
  • ISB: Cloudy 17.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.3°C
  • LHR: Cloudy 13.7°C
  • ISB: Cloudy 17.5°C

سعودی عرب: منشیات کی سمگلنگ پر پاکستانی کا سر قلم

شائع August 14, 2014

ریاض: سعودی حکام نے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ایک پاکستانی کا سر قلم کر دیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ سلطان حسن خادم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی تھی اور جمعرات کو سزا پر عمل درآمد کیا گیا۔

رواں سال اب تک 25 افراد کو سزائے موت دی جا چکی ہے، جبکہ گزشتہ پورے سال یہ تعداد 78 تھی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں رائج شریعت قوانین کے تحت ریپ، قتل، مرتد ہونے، مسلح ڈکیتی اور منشیات کی سمگلنگ پر موت کی سزا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

sajid ali bhatti Aug 15, 2014 08:42am
bohat hi malomati website ha

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025