افغان نیشنل پولیس افسران۔ فائل فوٹو
افغان نیشنل پولیس افسران۔ فائل فوٹو

 کابل: چھ افغان پولیس اہلکار ملک کے شمال میں واقع ایک چیک پوسٹ پر مردہ حالت میں پائے گئے جبکہ دو ابھی بھی گمشدہ ہیں جس سے اس بات پر شبہ کیا جارہا ہے کہ وہی ان تمام اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے۔

ضلعی چیف نعمت اللہ سامن کا جمعرات کے روز کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کی لاشیں چیک پوسٹ کے قریب ایک شیلٹر میں پائی گئیں۔

اس کے علاوہ چیک پوسٹ پر تعینات کیے گئے دو اہلکار گاڑیوں اور اسلحے کے ساتھ تاحال لاپتہ ہیں۔

سامن کا کہنا ہے کہ ابھی یہ بات غیر واضح ہے کہ گمشدہ اہلکاروں نے ہی باقی تمام اہلکاروں کو ہلاک کیا یا پھر حملہ آور انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔

2014ء جس میں غیر ملکی فوجیں افغانستان سے چھوڑ دیں گی، کے قریب آنے کے ساتھ ہی افغانستان میں عسکریت پسندوں کی جانب سے حملوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جبکہ "اندرونی حملوں" میں بھی تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

کچھ عرصہ قبل ایک واقعے میں کھانے پر آنے والے مہمانوں نے سیکورٹی اہلکاروں کو کھانے میں زہر دے دیا جس سے وہ ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں