• KHI: Partly Cloudy 15.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 15.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.6°C

ویراٹ کوہلی سے تعلق خفیہ نہیں، انوشکا شرما

شائع December 6, 2014

بولی وڈ کی خاتون اداکار انوشکا شرما نے کہا ہے کہ ان کا کرکٹر ویراٹ کوہلی سے تعلق کوئی خفیہ معاشقہ نہیں تاہم وہ اس بارے میں عوام کے سامنے بات کرنا نہیں چاہتیں۔

انوشکا نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ کوئی بھی فرد چیزوں کو چھپا نہیں سکتا، ہم اپنی زندگیاں معمول کے مطابق گزار رہے ہیں بس ہم اس تعلق کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تفریحی خبروں کا کوئی موضوع نہیں، اگر آپ لوگ ہمیں اکھٹے دیکھیں گے تو ہم چھپیں گے نہیں مگر ہم اس بارے میں بات نہیں کریں گے۔

انوشکا کے بقول وہ اپنی نجی زندگی کے بارے میں دنیا سے نہیں صرف اپنے دوستوں سے ہی بات کرتی ہیں۔

اداکار اس وقت اپنی جلد ریلیز ہونے والی فلم 'پی کے' کی پروموشن میں مصروف ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ کسی کی زندگی پر فلم میں کام کرنا پسند کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ایک اداکار ہونے کے ناطے کسی فرد کی زندگی پر فلم کرنا چاہتی ہوں، یہ کافی پُرجوش خیال ہے اور میں ایسے پراجیکٹ میں کرنا پسند کروں گی۔

'پی کے' میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے ساتھ انوشکا شرما پہلی بار جلوہ گر ہو رہی ہیں جبکہ سنجے دت اور سوشانت سنگھ راجپوت نے بھی اہم کردار نبھائے ہیں۔

انوشکا نے اس فلم میں صحافی کا کردار نبھایا ہے جو ان کے لیے کافی چیلنجنگ رہا ہے۔ سوشانت سنگھ راجپوت انوشکا کا بوائے فرینڈ ہوتا ہے، دونوں آپس میں محبت کرتے ہیں مگر انوشکا اس سے شادی نہیں کرتی کیونکہ اس کے رستے میں بہت ساری رکاوٹیں ہوتی ہیں۔

اس کا پیار ‘غیر معمولی خبروں‘ سے بھی ہے جو اسے کھینچ کر ہندوستان لے آتا ہے جہاں وہ فلم کے کر دار، اکا (عامر خان) سے ملتی ہے۔

راج کمار ہیرانی کی ہدایات میں بننے والی یہ فلم 19دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025