الطاف حسین یونیورسٹی کے قیام کا بل منظور

09 دسمبر 2014
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین— اے ایف پی فائل فوٹو
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین— اے ایف پی فائل فوٹو

کراچی : سندھ اسمبلی نے کراچی اور حیدر آباد میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کے قائد الطاف حسین کے نام سے ایک، ایک یونیورسٹی کے قیام کے بل کی منظوری دے دی۔

منگل کو صوبائی اسمبلی میں پرائیویٹ ممبرز ڈے تھا اور اس موقع پراراکین کی جانب سے 3 بل پیش کیے گئے جن کی منظوری دے دی گئی۔

سندھ اسمبلی میں بے نظیرآباد میں شہید محترمہ بے نظیربھٹو یونیورسٹی کے قیام کا بل بھی متفقہ طور پر منظورکیا گیا۔

بعد ازاں کراچی اور حیدرآباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کے قیام کے بل بھی پیش کیے گئے جو کہ ایوان نے کثرت رائے سے منظور کر لیے۔

ان تینوں نجی یونیورسٹیوں کو ملک ریاض کی والدہ کے نام سے تشکیل دیے جانے والے اختر سلطانہ میموریل ٹرسٹ کے تحت چلایا جائے گا اور بورڈ آف گورنرز میں ٹرسٹ کے چار نمائندے اور پانچ نامور شخصیا ت شامل ہوں گی۔

یونیورسٹی کے مالی معاملات فیسوں،عطیات اورانڈومنٹ فنڈ سے چلائے جائیں گے اور تینوں جامعات میں 16فیکلٹیز ہوں گی۔

تبصرے (0) بند ہیں