• KHI: Partly Cloudy 20.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.2°C
  • ISB: Cloudy 13.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.2°C
  • ISB: Cloudy 13.9°C

سانحہ پشاور: ہر آنکھ اشک بار

شائع December 16, 2014

طالبان عسکریت پسندوں نے منگل کی صبح پشاور کے علاقے وارسک روڈ پر واقع آرمی پبلک اسکول میں داخل ہوکر طالبعلموں اور اساتذہ کو یرغمال بنالیا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 125 سے زائد بچے ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

وزیراعظم نواز شریف نے اس واقعے کو " قومی سانحہ" قرار دیا اور کہا کہ یہ سب میرے بچے تھے، ان کی ہلاکت میرا اور پوری قوم کا نقصان ہے۔

اس سانحے پر وفاقی اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں نے تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے جس کے دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

تبصرے (1) بند ہیں

ali Dec 18, 2014 01:20pm
In dash st gardu ko zinda rhna ka koi haqq nai