• KHI: Partly Cloudy 27.5°C
  • LHR: Heavy Rain 28°C
  • ISB: Rain 23.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.5°C
  • LHR: Heavy Rain 28°C
  • ISB: Rain 23.3°C

'حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام پر رضامند ہو گئی'

شائع اپ ڈیٹ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت مبینہ دھاندلیوں کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر رضامند ہو گئی ہے۔

گذشتہ سال ہونے والے عام انتخابات کے دوران ملک میں ایک نئی سیاسی قوت کے طور پر ابھرنے والی جماعت پاکستان تحریک انصاف کا مؤقف ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی کی گئی ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

اپنے مطالبات کے حق میں تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد میں چار ماہ تک دھرنا بھی دیا گیا جو کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پشاور آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد ختم کرنے کا اعلان کیا تاہم انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنے وعدے کے تحت جوڈیشل کمیشن تشکیل دے جو کہ مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرے۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں حکومتی کمیٹی سے ملاقات سے قبل عارف علوی کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت اور حکومتی ٹیم کے درمیان جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی جس کے تحت حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام پر رضامند ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے حکومت کے ساتھ ہونے والے معاہدے کا مسودہ تمام سیاسی جماعتوں سے شیئر کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026