• KHI: Partly Cloudy 25.2°C
  • LHR: Sunny 18.2°C
  • ISB: Sunny 15.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.2°C
  • LHR: Sunny 18.2°C
  • ISB: Sunny 15.2°C

مہمند ایجنسی میں ماربل کی کان منہدم، 12 مزدور ہلاک

شائع January 3, 2015

پشاور: مہمند ایجنسی میں ماربل کی کان منہدم ہونے سے بارہ مزدور ہلاک ہوگئے جکہ ملبے میں دبے دو ٹرک بھی نکال لیے گئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی کے علاقے زیارت ماربل میں مزدور کان میں کام کر رہے تھے کہ اچانک کان منہدم ہوگئی جس کے باعث متعدد مزدور ملبے تک دب گئے۔

امدادی کاروائیوں میں ملبے سے بارہ افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں دو بھائی بھی شامل ہیں، ملبے میں پھنسے مزید افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 7 فروری 2026
کارٹون : 6 فروری 2026