خوش آمدید۔ آپ کا بہت شکریہ کہ آپ ڈان کے لیے لکھنا چاہتے ہیں۔ ڈان کا شمار پاکستان کے سب سے بڑے اشاعتی اداروں میں ہوتا ہے، اور ہمارے صفحات پر اپنے خیالات کا اظہار کر کے آپ وسیع تر حلقوں تک اپنی رائے پہنچا سکتے ہیں۔

اگر آپ بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو ذیل میں آپ کے لیے چند ہدایات موجود ہیں جن پر عمل کر کے آپ اپنا بلاگ شائع ہونے کے امکانات بڑھا سکتے ہیں۔

• عام طور پر بلاگ 800 سے 1000 الفاظ کے درمیان ہونا چاہیے۔ اگر بلاگر کسی چیز کا حوالہ دینا چاہیں، تو وہ حوالہ ٹیکسٹ کے اندر ہائپر لنک ہونا چاہیے۔

• بلاگ کہانی کی طرز پر یا ضمیرِ متکلم (first person) میں لکھے جا سکتے ہیں۔ بلاگ اور کالم میں فرق یہ ہے کہ بلاگ کالم کے مقابلے میں زیادہ غیر رسمی مزاج کے تحت لکھے جاتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود بلاگ پوسٹس میں رائے یا دلیل کا ہونا ضروری ہے، اور بیان کی گئی کہانی کو وسیع تناظر میں بھی پیش کرنا چاہیے۔

• بلاگ کے لیے جس قدر ممکن ہو ایسے موضوع کا انتخاب کرنا چاہیے جو حقیقت سے قریب تر ہو۔

• مذہبی بحث کو جنم دینے والے اشتعال انگیز بلاگز لکھنے سے گریز کرنا چاہیے۔

• بلاگ فیچر اسٹوریز سے مختلف ہوتے ہیں۔ لوگوں سے زیادہ انٹرویوز کرنا اور ان کی باتوں کے حوالے دینا بلاگ نہیں، بلکہ فیچر کہلاتا ہے۔ بلاگز خبر سے بھی مختلف ہوتے ہیں، اس لیے کسی بھی شہہ سرخی والی خبر کو مختلف الفاظ میں پیش کر دینا بھی بلاگ نہیں کہلایا جا سکتا۔

• بلاگ کا استعمال کسی بھی معاملے یا خبر پر اپنا تجزیہ دینے کے لیے، یا لوگوں کی رائے کا تجزیہ کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بلاگ ایک ہی موضوع پر مختلف مضامین کو لنک کر کے موضوع پر موجود مختلف خیالات کا جائزہ لے سکتا ہے۔ لیکن بلاگ کو صرف مختلف خبروں سے بھرا ہو ا نہیں ہونا چاہیے بلکہ یہ بتانا چاہیے کہ تمام خبریں آپس میں کس طرح ربط رکھتی ہیں، اور ان کی اہمیت (یا غیر اہم ہونے) کے حوالے سے رائے بھی دی جانی چاہیے۔

• بہتر ہے کہ بلاگ حالاتِ حاضرہ، سماجی مسائل، سیاسی واقعے و پیش رفت، اور ملکی و غیر ملکی حالات پر لکھے جائیں۔ اس کے علاوہ بلاگ کسی تاریخی واقعے پر بھی لکھے جا سکتے ہیں، لیکن اس کے لیے مضبوط حوالے دینا ضروری ہے۔

• اگر آپ کسی سائنسی موضوع پر قلم اٹھانا چاہتے ہیں، تو ہمارے صفحات حاضر ہیں۔ لیکن چوں کہ ڈان ایک سائنسی ویب سائٹ نہیں ہے، اس لیے کوشش کیجیے کہ صرف انہی موضوعات پر لکھا جائے جن کا براہِ راست تعلق انسانیت اور خاص طور پر پاکستان کے رہنے والے عوام کو ہونے والے فائدے یا نقصان سے ہو۔ مثلاً پولیو کا خاتمہ، ایٹمی جنگ کے خطرات وغیرہ۔

• لکھتے وقت الفاظ کے انتخاب کا خاص خیال رکھا جانا چاہیے۔ گالیوں یا کسی کی ذات پر حملے کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

• ہم اپنی ویب سائٹ پر دعائیں وغیرہ نہیں شائع کر سکتے، چاہے وہ کسی بھی مذہب کی ہوں۔ اس کی وجہ صرف اور صرف یہ ہے کہ قارئین کو تصاویر اور ویڈیوز والی ویب سائٹ پر دیگر مواد کے ساتھ ساتھ آیات و دعائیں لکھی ہوئی دیکھ کر الجھن ہو سکتی ہے۔

• کسی فرقے اور مذہب کے خلاف رائے دینے سے گریز کرنا چاہیے۔ کچھ چیزیں ایسی ہیں جنہیں سب تسلیم کر سکتے ہیں (جیسے کہ اسلام میں خود کشی حرام ہے)۔ لیکن کچھ آراء بحث طلب ہوتی ہیں جن کے متحمل یہ صفحات نہیں ہو سکتے۔

• کسی کو بھی شہید لکھنے سے زیادہ بہتر ہے کہ ان کی موت کا سبب واضح طور پر بیان کیا جائے۔ (جیسے کہ بم دھماکہ یا ٹارگٹ کلنگ وغیرہ)

• ڈان کے لیے لکھا گیا کوئی بھی مضمون پہلے کسی بھی جگہ شائع نہیں ہونا چاہیے۔ جب ایک بار ڈان کی ویب سائٹ پر شائع ہو جائے، تو آپ اسے اپنی ذاتی ویب سائٹ پر شائع کر سکتے ہیں۔ لیکن اس کے لیے بھی ضروری ہے کہ اس کے نیچے “یہ مضمون سب سے پہلے ڈان میں شائع ہوا۔” لکھا جائے۔ ورنہ ڈان قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

• ایک بار جب آپ کا مضمون ڈان کی ویب سائٹ پر شائع ہو جائے، تو آپ اسے بغیر اجازت کسی دوسرے اشاعتی ادارے یا ویب سائٹ کو ارسال نہیں کر سکتے۔ اگر آپ اسے کہیں اور شائع کروانا چاہتے ہیں تو ای میل کے ذریعے پیشگی اجازت لینا ضروری ہے۔

• ہم کسی بھی لکھاری کو یہ واضح طور پر نہیں بتا سکتے کہ ان کا بلاگ کب شائع کیا جائے گا۔ البتہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مطلع کر سکیں کہ آیا ان کا بلاگ شائع کیا جائے گا یا نہیں۔

فارمیٹ

• بلاگ کے ساتھ 2 لائن پر مشتمل اپنی معلومات بھیجیے، جیسے کہ نام، مشاغل، تعلیم، وغیرہ۔ اس کے علاوہ ایک تصویر اور ٹوئٹر آئی ڈی (اگر ہے تو) بھی بھیجی جانی چاہیے۔

• اگر آپ چاہیں تو آپ کی 2 لائن کی معلومات میں آپ کا ای میل ایڈریس اور ذاتی ویب سائٹ کا ایڈریس بھی دیا جا سکتا ہے۔

• اگر آپ تصویری بلاگ بھیجنا چاہتے ہیں تو تمام تصاویر ان کے اصل سائز، ریزولوشن اور کلرز میں ارسال کیجیے۔

تمام بلاگز [email protected] پر بھیجیے۔ مزید معلومات کے لیے اسی ای میل ایڈریس پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔

تبصرے (22) بند ہیں

sidrah erum May 26, 2015 08:55pm
میں ڈان نیوز کے لیے بلاگ لکھنا چھتی ھوں
madiha May 26, 2015 11:25pm
i want to write
محمد ارشد قریشی (ارشی) May 27, 2015 06:07pm
یہ بہت اچھا کیا آپ نے کہ نہایت تفصیل سے تمام شرائط واضح کردیں ۔ جس سے لکھنے والوں کو ایک واضح گائیڈ لائین مل گئی ۔ایک بات کی کمی ضرور محسوس ہوئی کہ اگر کوئی لکھاری آپ کو بلاگ روانہ کرے اور آپ کی جانب سے کوئی جواب موصول نہ ہو تو لکھاری کتنے عرصے انتظار کے بعد کسی اور اشاعتی ویب سائٹس کو وہی بلاگ بھیج سکتا ہے؟
ہما ستار May 31, 2015 10:53pm
پلیز کوئی مجھے طریقہ بتا دے ٹیکسٹ کے اندر ہائپر لنک بنا کر حوالہ دینے کا۔ پلیزززز
Shah Ali Jun 03, 2015 04:40pm
I am an writer and wrote an article on "History of RawaR" and continuously trying to submit on Dawn Blog and can't be success and It is sending failed due to considering it Spam email. Need to guide me in this regard.
ڈان بلاگز ڈیسک Jun 04, 2015 01:07pm
@محمد ارشد قریشی (ارشی) ہماری کوشش ہوتی ہے کہ جلد از جلد لکھاری کو مطلع کر دیا جائے۔ لاتعداد ای میلز روزانہ موصول ہونے کی وجہ سے کبھی کبھی جواب میں تاخیر ہوجاتی ہے، لہٰذا چند دن انتظار کرنا بہتر ہے۔
ڈان بلاگز ڈیسک Jun 04, 2015 06:44pm
@ہما ستار جس چیز کا حوالہ دینا ہو، اس کے آگے بریکٹ میں لنک پیسٹ کر دیجیے۔
محمد ارشد قریشی (ارشی) Jun 08, 2015 12:15pm
@ڈان بلاگز ڈیسک بہت شکریہ
Awais Hassan Jul 11, 2015 03:36pm
Nice Channel
افتخار میمن Sep 20, 2015 03:32pm
محترم جناب السلام علیکم : میں ڈان نیوز ٹی وی میں کام کرنا چاہتا ہوں کافی تجربہ ہے اگر موقعہ دیا جائے
Dr M T chughtai Sep 28, 2015 11:38pm
This is for Zar no, the video of a saudi doing rammi ie is no ocassion that anyone do Rammi. Moreover the place for VIPs is entirely different and it is through the basement, so it can not be a bone of contention. s on the second or third day of hajj. As there is no Ahraam also other than Hajj ther Hut ke, being telecast
wafa Oct 01, 2015 06:17pm
I want to write but can i write in roman ???
arham Oct 01, 2015 06:32pm
good idea ...
Ijaz Khan Sahu Oct 06, 2015 11:00pm
میں ڈان نیوز کے لیے بلاگ لکھنا چاھتا ھوں
Amna Oct 21, 2015 06:33pm
minimum how much time it takes our blog to be published?
Amna Oct 28, 2015 10:00pm
بلاگ ڈان نیوز کو بھیجنے کے بعد کم سے کم کتنا وقت اشاعت کا انتظار کرنا چاہیے؟
DON Nov 24, 2015 04:23pm
@محمد ارشد قریشی (ارشی) You're right
Dont you have any other email address Dec 23, 2015 05:11pm
@Ijaz Khan Sahu
saeed khan Dec 23, 2015 05:12pm
Dont you have any other email address ?
Aqsa Jamil Jan 02, 2016 12:18am
hi i want to write blogs but i am not so good in English and writing in urdu on a laptop i have no idea about it kindly guide me can u gave any favor to me?
نجیب احمد سنگھیڑہ Feb 06, 2016 08:37pm
ڈان بلاگ میں فوٹو بلاگز کی تعداد دن بہ دن بڑھتی ہی جا رہی ہے جو کہ یکسانیت پیدا کر رہی ہے۔ ڈان بلاگ کے کرتا دھرتا کو چاہیے کہ وہ سماجی اور سیاسی مسائل پر مشتمل بلاگز کی تعداد بھی بڑھائے۔ بہتر یہ ہے کہ فوٹو بلاگز کا ایک علیحدہ ٹیب روشناس کروایا جائے اور دھڑا دھڑ آنے والے فوٹو بلاگز اور سفرنامہ بلاگز کو اسی ٹیب یعنی “فوٹو بلاگز“ میں شائع کیا جائے۔ بلاگز ٹیب کو سیاسی، سماجی اور معاشی مسائل کے لیے مخصوص کر دیا جائے۔ فوٹو بلاگز بچوں کو زیادہ پسند ہوتے ہیں کیونکہ وہ فوٹوز کے شوقین ہوتے ہیں۔ امید ہے ڈان بلاگ کے باقاعدہ قارئین محترم یمین الاسلام، محترمہ عائشہ بخش، محترم آوارہ اور محترم حسن امتیاز صاحب بھی اس تجویز کو سراہیں گے!
حسن امتیاز Mar 10, 2016 08:41pm
@نجیب احمد سنگھیڑہ : بہت اچھی تجویز ہیں۔ بلاگ کی درجہ بندی ضرور ہونی چاہے ۔ نیز بلاگ کی وصولی بذریعہ ای میل کی جگہ ویب فارم کی صورت میں ہونی چاہے ۔ تاکہ ڈان بلاگ ٹیم کا کام کم ہو۔ ویب فارم سے بلاگز سے رابطہ آسانی سے ممکن ہوگا۔ بلاگز کی معلومات بہتر انداز میں آپ کے پاس ہونگے ، بلاگ کو شائع کرنے یا نہ کرنا کا جواب دینے کے عمل میں آسانی آسکتی ہے ۔ جلدی اور آسانی کے لئے ڈان ٹیم ، گوگل کا ویب فارم بھی استعمال کرسکتی ہے ۔