ژوب سے 4 لاشیں برآمد

17 فروری 2015
۔ — رائٹرز/ فائل فوٹو
۔ — رائٹرز/ فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان کے مصیبت ذدہ ضلع ژوب سے منگل کی صبح دو مغوی لیویز اہلکاروں سمیت چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

جعمہ کو ژوب کے علاقے مرغھا کبزئی سے تین پولیو ورکر اور دو لیوی اہلکار اغواء ہوئے تھے۔

لیویز ذرائع نے مطابق، برآمد ہونے والی دو لاشیں مغوی لیویز اہلکاروں جبکہ ایک پولیو ٹیم کے ڈرائیور کی ہے، ایک لاش کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔

لاشوں کو سخت سیکورٹی میں پوسٹ مارٹم کیلئے ژوب کے ضلعی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں لوگوں کی بڑی تعداد ہلاکتوں پر افسردہ نظر آئی۔

ادھر، بلوچستان حکومت نے کوئٹہ، ژوب، شیرانی اور سبی اضلاع میں انسداد پولیو مہم ملتوی کر دی۔

محکمہ صحت کے ایک افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ڈان کو بتایا کہ مہم سیکورٹی خدشات کی وجہ سے ملتوی کی گئی۔

خیال رہے کہ صوبائی محکمہ صحت نے ان اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو قطرے پلانے کیلئے ٹیمیں بنائی تھیں۔

تبصرے (0) بند ہیں