سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے 6 ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل
حکومت نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تحقیقات کے سلسلے میں چھ افراد کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی۔
ڈان نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے وفاقی حکومت سے چھ افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی جس پر وفاق نے تمام افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیے۔
بیرون ملک سفر پر پابندی کا شکار ہونے والوں میں سید جاوید شکیل، رضوان قریشی، حماد صدیقی، عبدالرحمان عرف بھولا، اصغر بیگ اور ماجد بیگ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: رینجرز رپورٹ: سانحہ بلدیہ ٹاﺅن میں ایم کیو ایم ملوث قرار
اس سے پہلے سندھ پولیس کے چیف صوبائی محکمہ داخلہ سے دوبارہ تحقیقات کے لئے نئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کی سفارش کرچکے ہیں۔
انہوں نے اس کمیٹی کے لئے خادم بھٹی اور مشتاق شاہ کے نام بھی تجویز کئے ہیں۔
وزیر اعظم نے پیر کو کراچی میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سانحہ کے مجرموں کو انجام تک پہنچانے کا عزم کیا تھا اور چیف سیکریٹری کو اس سلسلے میں بریفنگ کا بھی کہا تھا۔
سندھ ہائی کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ جمع ہونے سے پہلے فیکٹری میں آگ لگنے کو حادثہ سمجھا جارہا تھا۔












لائیو ٹی وی