• KHI: Partly Cloudy 31.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 36.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 31.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 36.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.9°C

سینیٹ انتخابات: پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن پر دھاندلی کا الزام

شائع February 22, 2015 اپ ڈیٹ February 22, 2015 02:45pm

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آر اوز (ریٹرننگ افیسرز) کو خط میں خواتین کو نظرانداز کرنے کا کہا ہے۔

شیریں مزاری کہتی ہی کہ الیکشن کمیشن مسلم لیگ (ن) سے مل کر پری پول ریگنگ کر رہا ہے۔

سینیٹ انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اراوز کو لکھا گیا خط قابل تشویش بات ہے۔

شیریں مزاری کے مطابق الیکشن کمیشن نے آر اوز کو خط میں خواتین کو نظرانداز کرنے کا کہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کیمشن سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو فاہدہ پہنچانے کے لیے رولز کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

شیریں مزاری نے مزید کہا کہ 2013 کے انتخابات میں بھی الیکشن کمیشن نے آر اوز کو خفیہ خط لکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ حملے میں ملوث چوہدری تنویر کو مسلم لیگ (ن) سینیٹ میں لانا چاہتی ہے، الیکشن کمیشن ن لیگ سے مل کر پری پول ریگنگ کررہا ہے الیکشن کمیشن سے ملاقات میں اس معاملے کو اُٹھاہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن قوانین کے دفعہ20 کے مطابق ووٹ بدل نہیں سکتے ۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Feb 22, 2015 11:15pm
شیرین مزاری کو خبروں میں رہنے کا چسکا لگ گیا ھے پی ٹی آئی نے KPK کے علاوه باقی صوبوں میں سینٹ کے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا ھے اور اُن اسمبلیوں سے مستعفی ھونے کا اعلان کرچکے ھیں اس کے باوجود اِس صاحبہ کو دھاندلی کی فکر کھائی جارہی ھے دوسری حان صاحب کو ابھی سے گلگت بلدستان میں ابھی سے دھاندلی نظر آرہی ھے جہاں الیکشن ھونے ھیں اگر حان کو جیت کا یقین ھے تو اپنی پارٹی کو تربیت دو ایجنٹ کا ووٹ ڈالنے کا 2013 میں تو اپ کا یہ بہانہ تھا کہ ھمارے لوگ نئے تھے انکو اِن چیزوں کا معلوم نہیں تھا اج اپ کو موقعہ ھے اس لئے ابھی سے تیاری کرلو

کارٹون

کارٹون : 17 اپریل 2026
کارٹون : 16 اپریل 2026