یمن سے واپسی پر خوشی کے آنسو

یمن سے واپسی پر خوشی کے آنسو

کراچی اور اسلام آباد کے ہوائی اڈوں پر اس وقت جذباتی اور رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے جب جنگ زدہ یمن میں پھنسے تقریباً 500 پاکستانی اتوار کی رات اپنے عزیز و اقارب سے ملے۔

دونوں ہوائی اڈوں پر متاثرہ پاکستانیوں کو خوش آمدید کہنے والوں میں سیاسی رہنما اور سماجی کارکن بھی موجود تھے۔

پاکستان کے سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کے مطابق یمن میں 3000 پاکستانی رہتے ہیں، جن میں سے 1000 کے قریب موجودہ حالات میں وطن واپس جانا چاہتے ہیں۔

فروری میں یمن کے دارالحکومت صنعاء پر حوثی باغیوں کے حملے کے بعد سے ملک میں امن و امان کی صورتحال تیزی سے بگڑتی جا رہی ہے۔ تمام تصاویر کراچی جناح ایئرپورٹ پر30 مارچ کی ہیں۔رائٹرز/اے ایف پی