• KHI: Partly Cloudy 32.5°C
  • LHR: Cloudy 40.7°C
  • ISB: Cloudy 33.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 32.5°C
  • LHR: Cloudy 40.7°C
  • ISB: Cloudy 33.9°C

'پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پراعتماد میں نہیں لیا گیا'

شائع May 4, 2015 اپ ڈیٹ May 4, 2015 08:11am

کوئٹہ: بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ انہیں پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبے کے سلسلہ میں کسی نے بھی اعتماد میں نہیں لیا تھا۔

جماعتِ اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد ڈان سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہیں تجارتی راہداری کے راستے کے بارے میں علم نہیں تھا۔

تاہم ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ وہ اس بارے میں جانتے تھے کہ چین بلوچستان میں تین اہم منصوبوں پر کام کرے گا۔

تجارتی راہداری اور دیگر منصوبے، جن پر چین کے صدر ژی جن پنگ کے پاکستان وزٹ کے دوران دستخط کیے گئے تھے، پر بات کرتے ہوئے بلوچستان کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ایک دوست ملک اس قدر وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو ان منصوبوں کے فوائد لازماً منتقل ہونے چاہئیں۔ اور مزید یہ کہ ملازمتوں اور دیگر فوائد میں گوادر کے عوام کو ترجیح دی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026