لاہور: مشہور ڈی جے بٹ نے گزشتہ سال اسلام آباد میں طویل دھرنے کے دوران اپنی خدمات کا پورا معاوضہ نہ ملنے پر پاکستان تحریک انصاف کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی۔

پیر کے روزڈان نیوز کو حاصل ہونےوالی ڈی جے بٹ کی ای میل سے معلوم ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی سے معاہدہ کے تحت انہیں اپنی خدمات کا تیرہ کروڑ روپے معاوضہ ملنا تھا ، تاہم ’رعایت‘ کرتے ہوئےاسے 11 کروڑ روپے کر دیا گیا۔

بٹ کا دعوی ہے کہ دھرنے کے دوران انہیں چھ کروڑ ادا کر دیے گئے اور پارٹی نے انہیں مزید پانچ کروڑ روپے دینا ہے۔

بٹ کے مطابق، وہ پچھلے سات مہینوں سے باقی رقم کے منتظر ہیں اورادائیگی میں مزید تاخیر پر وہ قانونی راستہ اپنائیں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ سال بٹ نے اپنی خدمات کے عوض پی ٹی آئی سے کوئی پیسہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

اُس وقت بٹ نے کہا تھا’بطور ساؤنڈ انجینئر میں نے 30اگست تک 35000 ہزار روپے فی دن معاوضہ لیا، لیکن پولیس کےپی ٹی آئی اور پی اے ٹی کارکنوں کے درمیان جھڑپوں نے بعد میں نے پی ٹی آئی سے مزید معاوضہ لینے سے منع کر دیا‘۔

بٹ کے مطابق ان کے اس فیصلے کی وجہ یہ ہے کہ اب وہ بھی اس دھرنے کا حصہ بن چکے ہیں۔

ڈی جے بٹ کے نام سے مشہور محمد آصف نے دھرنے کے دوران ساؤنڈ سسٹم، لائٹس، جنریٹر اور بیک اپ جنریٹر فراہم کیے تھے۔

پی ٹی آئی کا ردعمل

پارٹی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ بل اتنا زیادہ نہیں جتنا ڈی جے بٹ دعوی کر رہے ہیں۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ ان کی دو رکنی ٹیم معاملہ کا جائزہ لے رہی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے چیف آ ف سٹاف نعیم الحق نے ڈی جے بٹ کو اسلام آباد ملاقات کے لئے بلا لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ معاملہ جلد ہی حل کر لیا جائے گا۔

تبصرے (2) بند ہیں

MUHAMMAD AYUB KHAN Jul 06, 2015 07:11pm
business is business ---- sir
Israr Muhammad khan Jul 06, 2015 09:42pm
ایسے کارکنوں کو کام نکلنے کے بعد کون یاد رکھتا ھے دھاندلی کے حلاف دھرنا دراصل بٹ کے سازوں اور تماشوں نے چلایا تھا دھرنا امپائر کی انگلی اٹھانے سے انکار کی وجہ سے ناکام رہا اس وجہ سے بٹ کی رقم متنازعہ ھوگئی ھے بٹ کو چاہئے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مزید رعایت کریں ایسا تو ھوتا ھے اسطرح کے کاموں میں جھانگیر ترین صاحب کو بٹ کے ساتھ انصاف کرنا چاہئے