’پی ٹی آئی اراکین کو دربدر نہیں دیکھنا چاہتے‘

شائع August 4, 2015 اپ ڈیٹ August 4, 2015 05:15pm

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دربدر کرنا ہمارا ایجنڈا نہیں.

قومی اسمبلی کے پابر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ’ہم نہیں چاہتے کہ پی ٹی آئی کے اراکین سٹرکوں پر دربدر ہوں'، ایسا کرنا شاید عمران خان کا ایجنڈا ہوسکتا ہے، مسلم لیگ نواز کا نہیں۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ طویل مشاورت کے بعد پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کرنے کی قرار داد کو جمعرات کی صبح تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس دوران ملنے والے وقت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حکمران جماعت اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، متحدہ قومی موومنت (ایم کیو ایم ) اور جمعیت علماء اسلام (ف) کو منانے کی کوششیں کرے گی تاکہ وہ قرار داد واپس لے لیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی ڈی سیٹ کا معاملہ، جمعرات تک مؤخر

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ حکمران جماعت کی جانب سے ایم کیو ایم اور جمعیت علماء اسلام کو قرار داد پیش نہ کرنے پر آمادہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ آج قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی جانب سے کی جانے والی تقریر غیر ضروری تھی۔

سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان ایوان سے باہر اپنی تقاریر میں مخالفین پر الزامات لگاتے ہیں اور اس سے باز نہیں آرہے، "تنقید کرنا اور بات ہے جبکہ الزام لگانا علیحدہ بات ہے"۔

وزیر ریلوے ںے مزید کہا کہ اس بات کا حق عمران خان کو بھی نہیں دیا جاسکتا کہ وہ جب چاہیں کسی کی بھی تذلیل کردیں.

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے ایوان کے باہر سیاستدانوں کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے جے یو آئی (ف) اور ایم کیو ایم کو قائل کرنے میں مشکلات اور دشواری کا سامنا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی سیاسی تربیت بھی ’ہمارے‘ ہی ذمہ ہے۔

سعد رفیق نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو ایوان سے باہر بھیجنا ہوتا تو کسی کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔

تبصرے (3) بند ہیں

Sharminda Aug 04, 2015 05:16pm
How caring :)
Nasreen Aug 04, 2015 06:13pm
Noon league is only playing games with PTI. Nothing is going to happen with them they have public with them anyway. No one can trap them.
Nasreen Aug 04, 2015 06:24pm
Aesay bai hain maherban!

کارٹون

کارٹون : 17 اپریل 2026
کارٹون : 16 اپریل 2026