کوئٹہ/ پشین: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور ضلع پشین سے 5 مردوں اور 2 خواتین کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے 2 مردوں اور 2 خواتین کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئیں، جنھیں انتہائی قریب سے متعدد گولیاں ماری گئیں.

حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا.

ادھر لیویز ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مقامی افراد کی نشاندہی پر ضلع پشین سے 3 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا گیا.

سیکیورٹی حکام نے پولیس کارروائی کے لیے لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پشین منتقل کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی.

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں