امریکا کی پاکستان سے داعش مخالف نئے اتحاد پر مشاورت

04 ستمبر 2015
'ساحل سے جنوبی ایشیاء' نامی اس نئے فوجی اتحاد کا اعلان جلد وائٹ ہائوس کی جانب سے متوقع ہے— اےایف پی فائل فوٹو
'ساحل سے جنوبی ایشیاء' نامی اس نئے فوجی اتحاد کا اعلان جلد وائٹ ہائوس کی جانب سے متوقع ہے— اےایف پی فائل فوٹو

امریکا نے داعش کے بڑھتے ہوئے خطرے پر قابو پانے کے لیے ایک نئے فوجی اتحاد کی تشکیل پر پاکستان کو اعتماد میں لیا ہے۔

'ساحل سے جنوبی ایشیاء' نامی اس نئے فوجی اتحاد کا اعلان جلد وائٹ ہاؤس کی جانب سے متوقع ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ایک اعلیٰ پاکستانی عہدیدار نے بتایا کہ امریکا نے اعلیٰ سطح پر فوجی اتحاد کے معاملے پر پاکستان سے مشاورت کی ہے ۔

اس کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اتحاد میں شامل ہونے کے حوالے سے فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرسے مشاورت کے بعد کرے گا۔

عہدیدار کا کہنا تھا ' داعش افغانستان میں موجود ہے اور وہ مقامی عسکریت پسند تنظیموں سے رابطے بڑھا رہی ہے، اگر ہم نے اس کا سامنا نہ کیا تو یہ پاکستان کی سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے'۔

عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تفصیلات پاکستان اور امریکا کے درمیان فوجی سطح پر اس وقت طے کی جائیں گی جب اس اتحاد کو عوام کے سامنے لایا جائے گا۔

رواں برس فروری نے داعش کی پاکستان میں سرگرمیوں کے حوالے سے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ یہ عسکریت پسند گروپ ملک کے لیے ایک 'سنگین خطرہ' ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

m.yasir Sep 04, 2015 08:45pm
again america is dragging us in a war thats not pakistan's.we are still facing the aftermaths of afghan war .
Israr Muhammad Khan Yousafzai Sep 04, 2015 10:25pm
ھم کسی اور جنگ کے متحمل نہیں ھوسکتے ھیں ھم ابھی افعانستان کے بے مقصد جنگ نہیں نکلے ھیں اور امریکہ ھم کو دوسرے جنگ کیلئے تیار کررہی ھے القائدہ سے امریکہ کی جنگ تھی ھم بیچ میں کھود پڑے اس سے پہلے ھم سے روس کے حلاف جہاد کے نام پر لڑوایا گیا جو حالص امریکہ کی لڑائی تھی القائدہ نے امریکہ پر حملہ کیا تھا پاکستان پر نہیں ان فساد نما لڑائیوں سے افعانستان اور پاکستان کو بہت زیادہ نقصان پہنچا داعش امریکہ کی تیار کردہ تنظیم تھی یہ شام کیلئے بنائی گئی تھی جسکا مقصد اسد کی حکومت گرانا تھا لیکن داعش نے زور پکڑ لیا اور اب تمام عربوں کے ساتھ لڑ رہا ھے اگر پاکستان کو داعش سے کوئی حطرہ ھوا تو ھماری فوج اس سے نمٹ سکتی ھے کسی اتحاد متحاد کی کوئی ضرورت نہیں