انگلینڈ کی فتوحات جاری، پاکستان کو ایک اور شکست

انگلینڈ نے ایک روزہ میچوں کی سیریز میں کامیابی کے بعد پاکستان کو پہلے ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی.

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی انگلش ٹیم نے سیم بلنگ کے جارحانہ 50 رنز کی بدولت 160 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا لیکن جواب میں ٹیل اینڈرز کی کاوش بھی بلے بازوں کی غیر ذمے دارانہ بیٹنگ پر قابو پانے میں ناکام رہی اور ٹیم کو 14 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا.

ایلکس ہیلز اننگ کے آغاز میں ہی صرف آٹھ رنز بنا کر پویلین لوٹے۔e

سہیل تنویر نے معین علی سمیت ابتدا میں دو وکٹیں لے کر پاکستان کو اچھا آغاز فراہم کیا۔

پاکستانی شائقین میچ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے۔

سیم بلنگز نے 24 گیندوں پر 50 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو بڑے مجموعے تک رسائی دلانے کے ساتھ ساتھ فتح دلانے میں مرکزی کردار ادا کیا جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

رفعت اللہ مہمند نے 39 سال سے زائد عمر میں ڈیبیو کیا لیکن وہ میچ میں کوئی تاثر قائم نہ کر سکے، وہ ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرنے والے دنیا کے سب سے عمر رسیدہ کرکٹرز بن گئے۔

کپتان شاہد آفریدی دوسری ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

سہیل تنویر نے باؤلنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن ان کی یہ کاوش ٹیم کو فتح دلانے کیلئے ناکافی ثابت ہوئی۔

انگلش ٹیم صہیب مقصود کی شکل میں ملنے والی ساتویں کامیابی پر خوشیاں مناتے ہوئے۔