لوگوں کے بارے میں 10 چیزوں کا فیصلہ چند سیکنڈ میں ممکن

لوگوں کے بارے میں 10 چیزوں کا فیصلہ چند سیکنڈ میں ممکن


کیا آپ کو معلوم ہے کہ کوئی بھی اجنبی آپ سے مل کر محض چند سیکنڈز میں آپ کے بارے میں بہت کچھ جان سکتا ہے؟

یقین کرنا مشکل ہوسکتا ہے مگر یہ حقیقت ہے کسی بھی ملاقات کے دوران لوگ آپ کی حیثیت، ذہانت اور باشعور سمیت متعدد دیگر پہلوﺅں کے بارے میں جان لیتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی فرد کو یہ تعین کرنے کے لیے صرف تین سیکنڈ لگتے ہیں کہ وہ آپ کو پسند کرتا ہے یا نہیں اور آپ کے ساتھ کاروبار کرنا چاہئے یا نہیں۔

تو یہ آپ وہ چند چیزیں جان لیں جو چند سیکنڈ کی ملاقات کے دوران لوگ آپ کے بارے میں تصور کرلیتے ہیں جن میں سے کوئی بار وہ بالکل ٹھیک ہوتے ہیں اور کئی بار ان کا اندازہ غلط ثابت ہوتا ہے۔

اگر آپ قابل اعتماد ہیں

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

لوگ آپ کی شخصیت پر اعتماد کا فیصلہ سیکنڈ کے 10 ویں حصے میں کرلیتے ہیں۔ امریکا کی پرنسٹن یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق ایک تجربے کے دوران رضاکاروں سے سو ملی سیکنڈ کے اندر لوگوں کی کشش، جارحانہ پن اور اعتماد کے بارے میں فیصلہ کرنے کا کہا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں لوگ لگ بھگ یہ فیصلہ کرہی لیتے ہیں کہ آپ انہیں کسی پر اعتماد کرنا چاہئے یا نہیں۔

اعلیٰ حیثیت

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ایک ڈچ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ مشہور برانڈز کے ملبوسات استعمال کرتے ہیں انہیں لوگ اعلیٰ سماجی حیثیت اور دولت مند تصور کرتے ہیں، چاہے حقیقت میں ایسا نہ بھی ہو۔محققین کا کہنا ہے کہ ملبوسات لوگوں کی سوچ پر اثرانداز ہوکر دوسرے فرد کی حیثیت کا تعین کرنے میں مدد دیتے ہیں، تاہم اس کا اثر کشش، نرم دلی اور اعتماد پر مرتب نہیں ہوتا۔

اگر آپ اسمارٹ ہو

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

سوئیڈن کی لویولا میری مونٹ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا لوگوں کے اندر آپ کے ذہین ہونے کا تاثر پیدا کرتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران 200 کے قریب کالج کے طالبعلموں پر تجربات کیے گئے اور نتائج سے معلوم ہوا کہ لوگوں نے ان لوگوں کو زیادہ ذہین تصور کیا جنھوں نے اپنے سامنے موجود شخص کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی۔ تاہم موٹے چشمے کا استعمال اور پرجوش بات چیت بھی یہی کام کرتا ہے۔

اگر آپ غلبہ پسند ہیں

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

سر کے بالوں سے خوبصورت تو نہیں مگر طاقتورامر ضرور ہے۔ پینسلوانیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق جو مرد اپنے بالوں کو صاف کرا دیتے ہیں وہ اپنے سامنے موجود افراد کو زیادہ غلبہ پسند لگتے ہیں۔ محققین نے یہ بھی دریافت کیا کہ گنج پن درحقیقت وہ خاص عنصر ہے جو لوگوں کو غلبے سے جڑا ہوا لگتا ہے اور ایسا تاثر بالوں کی کمی کی صورت میں پیدا نہیں ہوتا۔

اگر آپ کامیاب ہیں

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

اگر آپ کامیاب نظر آنا چاہتے ہیں تو اپنے ملبوسات درزی سے سلوائیں۔ ایک برطانوی تحقیق کے دوران رضاکاروں کو مردوں کی بغیر چہرے کی تصاویر پانچ سیکنڈ تک دکھائی گئین جس میں انہوں نے درزی سے سلے کپڑے یا عام ملبوسات پہن رکھے تھے اور نتیجہ سے معلوم ہوا کہ اچھی سلائی والے کپڑے لوگوں کی کامیابی کا تاثر بھی ابھارتے ہیں۔

اگر آپ مہم جو ہیں

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

لوگ صرف آپ کے سراپے سے ہی یہ نہیں پڑھ لیتے کہ آپ کیا ہیں بلکہ چلنے کے انداز سے بھی بہت کچھ جان لیتے ہیں۔ ایک تحقیق کے دوران طالبعلموں کو چلتے ہوئے افراد کے ویڈیو کلپس دکھا کر رائے لی گئی تو انہوں نے ڈھیلی ڈھالی چال والے افراد کو مہم جو قرار دے دیا جبکہ زیادہ منظم انداز سے چلنے والے انہیں ذہنی امراض کا شکار لگے۔

اگر آپ جارحیت پسند ہیں

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

کئی بار پہلا تاثر بالکل غلط ہوتا ہے مگر اکثر یہ ٹھیک بھی ہوسکتا ہے۔ ایک کینیڈین تحقیق کے مطابق کسی سے مل کر بلکہ تصویر دیکھ کر بھی 39 ملی سیکنڈز میں لوگ یہ تاثر قائم کرلیتے ہیں کہ وہ کس حد تک جارحیت پسند ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مردوں کا چوڑا چہرہ ملنے والوں کے اندر ان کے جارحیت پسند ہونے کا احساس بڑھاتا ہے اور غصے سے بھنوﺅں کا اوپر ہونا بھی اس تاثر کو بڑھا دیتا ہے۔

دوسروں سے متاثر ہونے والی شخصیت

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

محض 50 ملی سیکنڈ میں بیشتر افراد اس بات کی درست پیشگوئی کرسکتے ہیں کہ آپ بہت جلد دیگر لوگوں سے متاثر ہوجاتے ہیں۔ جرمنی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق لوگوں نے سینکڑوں افراد کے چہروں کی تصاویر دیکھ کر ان کی مختلف شخصی خوبیوں کے بارے میں بتایا۔ چونکہ دوسروں سے متاثر ہونے والوں کے چہروں پر عام طور پر پرمسرت جذبات زیادہ ہوتے ہیں لہذا ان کی شناخت آسان ثابت ہوئی۔

اگر آپ اہل لیڈر ہیں

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ایک تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی پسندیدگی، اعتماد، غلبہ پسند اور باشعور چہرہ جیسی خوبیوں کے حامل افراد کو لوگ اہل لیڈر تصور کرلیتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس حقیق کے دوران جن افراد نے تصاویر دیکھ کر پیشگوئی کی وہ درست ہی ثابت ہوئی۔

اگر آپ باضمیر یا دیانتدار ہیں

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق لوگ چہروں پر ایک نظر ڈال کر بھی کسی فرد کی دیانتداری کے بارے میں درست پیشگوئی کرسکتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ تصاویر دکھا کر جب لوگوں سے اس شخص کی دیانتداری کے حوالے سے رائے لی گئی تو جن افراد کے چہروں پر کشش، اعتماد، پسندیدگی وغیرہ جیسے عوامل نظر آئے اس کو ہی لوگوں نے ایماندار قرار دیا۔