آرمی پبلک اسکول حملہ: بہرام خان –عمر 15

آرمی پبلک اسکول حملہ: بہرام خان –عمر 15

والدین: لیفٹیننٹ کرنل گلریز احمد خان اور نوشین گلریز
بہن/بھائی: 9 سالہ حسان احمد خان،19 سالہ زریاب احمد خان

بہرام کا نام ایک بہادر افغان بادشاہ سے متاثر ہو کر رکھا گیا اور ان کے والد بھی بہرام کو ایک نڈر بچے کے طور پر یاد کرتے ہیں۔

لکی مروت سے تعلق رکھنے والے بہرام ایک ڈاکٹر بن کر غریبوں کی جانیں بچانے کا جذبہ دل میں رکھتے تھے۔ ہمدردانہ دل رکھنے والے بہرام کہیں بھی سانحہ یا قدرتی آفت پر دہل جاتے ۔

گاڑیوں کے دلدادہ بہرام اکثر اپنے دوستوں کے ساتھ لانگ ڈرائیو پر چلے جاتے۔انہیں جب بھی وقت ملتا وہ موسیقی سنتے اورعام معلومات پر مبنی کتابیں پڑھتے۔

بہرام فاسٹ فوڈ بالخصوص چیز برگراور پیزا کھانے کا شور رکھتے۔جسمانی طور پر مضبوط دکھائی دینے والے بہرام مختلف کھیلوں میں دلچسپی رکھتے۔

بہرام کے والد نے بتایا کہ وزن بڑھنے کی وجہ سے دونوں باپ بیٹا اکھٹے دوڑ لگاتے۔

ذہین بہرام نے اپنے آخری سکول امتحان میں 91 فیصد نمبر حاصل کیے۔اس کے علاوہ بھی انہوں نے تعلیم اور غیر تعلیمی سرگرمیوں میں کئی تمغے بھی جیتے۔

بہرام کے والد نے اے پی ایس سانحہ کا واقعہ سنایا کہ حملے کے دوران بہرام کا ایک دوست فرش پر گر گیا اور چشمہ ٹوٹنے کی وجہ سے دیکھنے میں مشکلات کا شکار ہو گیا۔

یہ سب دیکھنے پر بہرام اپنے دوست کی مدد کو پہنچا اور اسے لے کر باہر جانے لگا کہ سامنے سے ایک دہشت گردآگیا۔ بہرام نے دہشت گرد کو دھکا دیا لیکن اس دوران دو گولیوں ان کے سینے میں پیوست ہو چکی تھیں ۔