آرمی پبلک اسکول حملہ: اسامہ ظفر –عمر 15

آرمی پبلک اسکول حملہ: اسامہ ظفر –عمر 15

والدین: ظفر اقبال اور سیمہ شہوار
بھائی بہن: 13 سالہ فاطمہ ظفر، 12 سالہ عائشہ ظفر اور 10 سالہ طلحہٰ ظفر

اسامہ کے گھر والے کہتے ہیں کہ وہ ایک فرمانبردار بیٹا تھا۔ وہ سخی دل تھا اور چوکیدار سے ہمیشہ ان کی صحت سے متعلق دریافت کرتا تھا اور اس بات کا خیال رکھتا تھا کہ انہیں وقت پر کھانا مل جائے۔

اسامہ کے والد اپنے بیٹے سے متعلق یاد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ پشاور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں 15 سال قبل منگل کے دن پیدا ہوا، جبکہ اس کی وفات بھی اسی ہسپتال میں منگل کے دن ہی ہوئی۔

اسامہ کے والدین نے اس سے کہا تھا کہ اسے وفاق سے الحاق شدہ آرمی پبلک اسکول سے نکال کر پشاور بورڈ سے الحاق شدہ کسی اسکول میں داخلہ کرادیا جائے، لیکن اسامہ نے منع کر دیا۔ وہ اپنی اسکول میں خوش تھا اور ایک اچھا، محنتی طالب علم تھا۔

گلاس پینٹنگ اسامہ کا پسندیدہ مشغلہ تھا۔ اسے پینٹنگ سے محبت تھی اور وہ اپنے گھر کو اپنے آرٹ ورک سے سجایا کرتا تھا۔