آرمی پبلک اسکول حملہ: رانا محمد خوشنود زیب–عمر 14

آرمی پبلک اسکول حملہ: رانا محمد خوشنود زیب–عمر 14

والدین: رانا اورنگزیب اور رقیہ بی بی
بہن /بھائی: رانا ثنا زیب(20)، حافظ رانا محمد آفتاب زیب (16)، رانا محمد مہتاب زیب

’میں رنگ شربتوں کا ، تو میٹھے گھاٹ کا پانی‘، یہ وہ گانا ہے جو آفتاب اپنی خوبصورت آواز میں اکثر گنگناتے تھے۔

آفتاب کے والد بتاتے ہیں کہ وہ ایک شاندار طالب علم ، بہترین مقرر اور پڑھنے لکھنے کی صلاحیتیوں سے مالا مال تھے۔

ان کا پسندیدہ مضمون حساب تھا، جس میں وہ ہمیشہ 90 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کرتے۔ آفتاب پڑھائی کے علاوہ کھیلوں مثلاً کرکٹ اور ، فٹبال اور ٹینس میں بھی اچھے تھے۔

آفتاب آرمی انجینئر بن کر قوم کی خدمت کرنے کے خواہش مند تھے۔

کرکٹر شاہد آفریدی آفتاب کے آئیڈل تھے، جن کا سٹائل وہ اکثر اپنانے کی کوشش کرتے۔سیاست دانوں میں انہیں عمران خان سے لگاؤ تھا۔

آفتاب کے اہل خانہ انہیں بہت یاد کرتے ہیں۔آفتاب کے والد کہتے ہیں کہ اب وہ کبھی بھی ٹھیک سے کھانا یا ہنس نہیں سکیں گے۔