آرمی پبلک اسکول حملہ: ظاہر شاہ –عمر40

آرمی پبلک اسکول حملہ: ظاہر شاہ –عمر40

والدین: زاز محمد اور یاغی گل
بیوی: مومینہ بی بی
بہن /بھائی: محمد شریف، عبدالرؤف، بشری بی بی، خیال محمد، محمد زاہد

ظاہر نے سانحہ سے ایک سال قبل ہی سکول میں ملازمت اختیار کی تھی۔ انتہائی محنتی اور مخلص ظاہر اکثر سکول کے بچوں کو دل لگا کر پڑھنے کی تقلین کرتے۔

ظاہر کے بھتیجے شفقت شریف نے بتایا کہ انہوں نے انٹر تک تعلیم حاصل کی اور مالی حالات کی وجہ سے آگے پڑھائی جاری نہ رکھ سکے۔

ظاہر کی شادی تقریباً 12 سال پہلے ہوئی تھی۔ ان کی کوئی اولاد نہیں اور وہ اپنے بھتیجے اور بھتیجیوں میں خوشی تلاش کرتے۔

وہ بالخصوص اپنے چار سالہ بھتیجے وقاص کو اپنا بیٹا سمجھ کر دیکھ بھال کرتے۔

اگرچہ ظاہر کی آمدنی قلیل تھی مگر وہ اہل خانہ کی ضروریات سے مکمل آگاہ رہتے اور دوسری اچھی ملازمت کی تلاش کرتے رہتے۔

شفقت نے بتایا کہ کتب بینی کے شوقین اور انگریزی زبان پر بھی دسترس رکھنےوالے ظاہر اپنے بھتیجے بھتیجیوں کی پڑھائی میں مدد کرتے۔

سادہ لوح ظاہر اپنا زیادہ تر وقت ٹی وی پر خبریں دیکھ کر یا پھر اہل خانہ سے بات چیت کر کے گزارتے۔

شفقت انہیں ایک نرم خو اور نرم دل شخصیت کے طور پر یاد کرتے ہیں۔