آرمی پبلک اسکول حملہ: پرویز اختر –عمر50

آرمی پبلک اسکول حملہ: پرویز اختر –عمر50

بیوی: ساجدہ پروین
بچے: وسیم پرویز (21)، امہ کلثوم (20)، سلیم (19) اور رحیم (14)

پرویز اختر پچھلے 20 سالوں سے سکول کی لیب میں بطور نائب خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

طالب علموں کے مطابق، پرویزایک ایماندار اور مخلص ملازم تھے۔

پرویز کے بچے انہیں ایک دھیمے مزاج اور نرم دل والد کے طور پر یاد کرتے ہیں، جو محدود آمدنی کے باوجود ان کی خواہشات پوری کرتے۔ پرویز اپنے بچوں کو معیاری تعلیم دلا نے اور ملک کا نام روشن کرنے کے خواہش مند تھے۔

پرویز کے بیٹے نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے محلے کی ایک بیوہ کے بچوں کے سکول یونیفارم اور کتابوں کیلئے مدد کی۔

پشتو، اردو اور پنجابی زبان پر دسترس رکھنے والے پرویز علاقے میں لوگوں کے باہمی جھگڑے ختم کرانے کی شہرت بھی رکھتے تھے۔

جب بھی آس پاس لوگ ان کے پاس اپنے مسائل لے کر آتے تو وہ ان کی مدد ضرور کرتے۔

پرویز کے بیٹے نے بتایا وہ اپنے بچوں کے ساتھ مختلف مسائل اور موضوعات پر طویل بحث و مباحثہ کرتے۔

پرویز کی فیملی آج بھی انہیں یاد کر کے روتی ہے۔