آرمی پبلک اسکول حملہ: اذان تورے لے–عمر 13

آرمی پبلک اسکول حملہ: اذان تورے لے–عمر 13

والدین: میجر (ر) سہیل الرحمان اور ضلِ ہما گُل سہیل
بہن/ بھائی: حیان ننگایالے (19)، حسان بارے لے (17)، امن گل سہیل (14) اور وادن نمیالے(8)

اذان تورے لے واقعی اپنے نام جیسے تھے۔( پشتو میں تورے لے کا مطلب بہادر کے ہیں)۔ اذان اپنے والد کی طرح پاکستان فوج میں شمولیت کی خواہش رکھتے تھے۔ ایک مرتبہ جب اذان کے والد کوئٹہ سے آ رہے تھے کہ جی ٹی روڈ پر شکار پور کے قریب گاڑی خراب ہو گئی۔

اس موقع پر آذان نے پوری رات گاڑی کا پہرہ دیا تاکہ ان کے والد اور دوست سو سکیں۔

اذان کو پالتو جانوروں کا شوق تھا۔ والد نے بتایا کہ جب اذان شہید ہوا تو ناصرف ان کا پالتو کتا افسردہ ہو گیا بلکہ اس نے اپنے مالک کیلئے آنسو بھی بہائے۔ اس دوران بیمار پڑ جانے والے کتے نے 20 دنوں تک کھانے سے بھی انکار کر دیا۔

کرکٹ کے شوقین اذان اپنے والد کو دوستوں کے ساتھ کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر بھی زور دیتے۔

اذان اپنے والد کے انتہائی قریبی اور بیٹا کم اور دوست زیادہ تھے۔اذان ہمیشہ مسکراتے ہوئے گھر میں داخل ہوتے۔

بہادر اذان کے اہل خانہ کو ان پر فخر ہے۔تاہم، ان کی آنکھو میں چھپے آنسو چغلی کرتے ہیں کہ کس طرح ان کے چلے جانے سے پورے گھر کی زندگی بدل کر رہ گئی۔