وہ سپرہٹ فلمیں جنہیں سلمان خان نے ٹھکرا دیا

فلمیں جنہیں سلمان نے رد کیا

بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان اس وقت اپنے عروج پر ہی کیوں نہ ہو مگر ماضی میں انہوں نے ایسی کئی غلطیاں کی جنہیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

سلمان خان نے بولی وڈ کی ایسی کئی فلموں میں کام کرنے سے انکار کیا جو جنھوں نے ریلیز ہونے کے بعد وہ کامیابی حاصل کی جن کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔

سلمان خان کی جانب سے رد کی جانے والی کچھ ایسی فلموں کی فہرست دیکھیں جو اپنے وقتوں کی بلاک بسٹر فلمیں بن گئیں۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

بازی گر

فلم اسکرین گریب
فلم اسکرین گریب

عباس مستان کی بلاک بسٹر فلم بازی گر کی آفر سب سے پہلے سلمان خان کو ہوئی تھی تاہم انہوں نے فلم میں اداکاری سے معذرت کی جس کے بعد اس کی آفر شاہ رخ کو کی گئی۔ شاہ رخ خان نے نہ صرف اس فلم میں بہترین اداکاری کی بلکہ خود کو ایک مضبوط اداکار بھی ثابت کیا۔

جوش

فلم اسکرین گریب
فلم اسکرین گریب

فلم جوش میں میکس کا کردار اس دور کا تقریباً ہر اداکار کرنا چاہتا تھا تاہم سلمان خان نے مصروف شیڈول کے باعث اس فلم میں کام کرنے سے معذرت کی جس کے بعد ایک بار پھر یہ فلم شاہ رخ کے حصہ میں آئی۔ فلم جوش کی منفرد کہانی نے ناقدین کے ساتھ ساتھ شائقین کی بھی خوب داد وصول کی تھی۔

کل ہو نہ ہو

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

فلم کل ہو نہ ہو نے ہندوستان کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔ اس فلم میں سلمان خان کو شاہ رخ کے مد مقابل ایک مختصر کردار ادا کرنے کی آفر کی گئی تاہم سلمان نے انکار کردیا۔ بعد میں یہ کردار سیف علی خان کے حصہ میں آیا جس کو ادا کرکے سیف نے تعریفیں سمیٹیں۔

چک دے انڈیا

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

شاہ رخ خان کے کیرئیر کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک چک دے انڈیا تھی جس میں کوچ کے کردار کے لیے پہلے سلمان خان کو پیشکش کی گئی ۔ سلمان خان نے اس کردار کو بھی اپنے مصروف شیڈول کے باعث ٹھکرا دیا تھا اور فلم چک دے انڈیا کو شاہ رخ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

گجنی

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

افواہوں کے مطابق فلم گجنی کے مرکزی کردار عامر خان نے خود اس فلم کی کہانی پڑھنے کے بعد سلمان خان کا نام لیا تھا تاہم کچھ وجوہات کے باعث سلمان نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد یہ فلم عامر کے حصہ میں آئی۔ فلم گجنی اپنے سال کی کامیاب فلموں میں سے ایک تھی جس نے شائقین کے ساتھ ساتھ ناقدین کی بھی خوب داد وصول کی تھی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔