12 ویں جنوبی ایشیائی گیمز

12 ویں جنوبی ایشیائی گیمز

گوہاٹی: ہندوستان کے شہر گوہاٹی میں جاری 12 جنوبی ایشیائی گیمز(ساؤتھ ایشین گیمز) میں میزبان ایتھلیٹ برتری لئے ہوئے ہیں.

پاکستان کے زمان انور اور محمد امام نے ریسلنگ کے مقابلوں میں سونے کے میڈل حاصل کئے جبکہ محمد نوح دستگیر نے ویٹ لفٹنگ میں گولڈ میڈل حاصل کرکے پاکستان کی جانب سے سونے کے تمغوں کی تعداد 5 کردی.

جنوبی ایشیائی گیمز میں اب تک ہونے والے مقابلوں میں ہندوستان 78، سری لنکا 17 اور پاکستان 5 گولڈ میڈل کے ساتھ بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہے.

پاکستان کی ماریہ طور پکئی وزیر کو اسکواش کے فائنل میں ہندوستانی کھلاڑی جوشانا چیاپا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا.

جنوبی ایشیائی گیمز کی چند تصویری جھلکیاں ملاحظہ کریں.

پاکستان کے ریسلر زمان انور سونے کے تمغے کے ساتھ فوٹو بنوارہے ہیں—فوٹو: اے پی

پاکستان کے محمد آزاد بٹ نیلے اور ہندوستان کے پرادیپ سرخ رنگ کے درمیان 74 کلوگرام ریسلنگ مقابلے کا ایک منظر— فوٹو اے پی

ہندوستان کی جوشانا چیاپا اور پاکستان کی ماریہ طور وزیر وومنز اسکواش کے فائنل میں مدمقابل ہیں— فوٹو: اے ایف پی

97 کلوگرام ریسلنگ کے مقابلوں میں پاکستان کے محمدعمیر کانسی، ہندوستان کے موسام کھتری سونے اور افغانستان کے رجب ناصری سلور میڈل حاصل کیا—فوٹو: اے پی

پاکستان کے محمد امام 86 کلوگرام ریسلنگ میں ہندوستانی حریف کو چاروں شانے چت کرنے کے بعد جشن منانے رہے ہیں—فوٹو: اے پی

پاکستان کے محمد امام نے 86 کلوگرام ریسلنگ میں سونے کا تمغہ جیتا—فوٹو: اے پی

محمد نوح دستگیر سپر ہیوی ویٹ کیٹگری میں وزن اٹھائے مقابلے میں شریک ہیں—فوٹو: اے پی

پاکستان کے محمد نوح دستگیر سپر ہیوی ویٹ کیٹگری میں سونے کا تمغہ جیتنے کے بعد حامیوں کی داد کا جواب دے رہے ہیں—فوٹو: اے پی

ہندوستان کے نیراج کمار نےمینز ہیمر مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا،میزبان ملک 78 گولڈ میڈل کے ساتھ سرفہرست ہے—فوٹو:اے پی

سری لنکا کی ریسلنگ ٹیم—فوٹو: اے پی
سری لنکا کی ریسلنگ ٹیم—فوٹو: اے پی
بنگلہ دیش کی ریسلنگ ٹیم کا گروپ— فوٹو: اے پی