• KHI: Clear 19.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C
  • KHI: Clear 19.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C

اقبال کا گلشن خون میں لت پت

شائع March 28, 2016

27 مارچ 2016 کا سورج زندہ دلوں کے شہر لاہور کے لیے تباہی کا پیغام لے کر آیا، جب گلشن اقبال پارک میں ایک خود کش دھماکے نے بہت سی زندگیوں کے چراغ بجھا دیئے۔

اقبال ٹاؤن میں واقع پارک میں خودکش حملے کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 250 سے زائد زخمی ہوئے۔

یہ دھماکا پارک کے اُس حصے میں ہوا جہاں بچوں کے جھولے نصب تھے، دھماکے کے نتیجے میں مرد و خواتین سمیت 25 بچے بھی جان کی بازی ہار گئے۔

خودکش دھماکے کے فوری بعد شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ شہر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

دوسری جانب پولیس نے بھی جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

تبصرے (2) بند ہیں

Nooruddin Abbasi Mar 28, 2016 05:09pm
Very sad My heart is crying for women and children
solani Mar 29, 2016 09:02pm
Khuda in sub ki taklifo ko dur kare or hamay himmat de ke ham tamam dehshatgard per kabu kar sakay.