اقبال کا گلشن خون میں لت پت

28 مارچ 2016

27 مارچ 2016 کا سورج زندہ دلوں کے شہر لاہور کے لیے تباہی کا پیغام لے کر آیا، جب گلشن اقبال پارک میں ایک خود کش دھماکے نے بہت سی زندگیوں کے چراغ بجھا دیئے۔

اقبال ٹاؤن میں واقع پارک میں خودکش حملے کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 250 سے زائد زخمی ہوئے۔

یہ دھماکا پارک کے اُس حصے میں ہوا جہاں بچوں کے جھولے نصب تھے، دھماکے کے نتیجے میں مرد و خواتین سمیت 25 بچے بھی جان کی بازی ہار گئے۔

خودکش دھماکے کے فوری بعد شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ شہر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

دوسری جانب پولیس نے بھی جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

گلشن اقبال پارک میں دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والی ایک خاتون کو دوسری خاتون حوصلہ دیتے ہوئے — فوٹو/ اے پی

دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین غم سے نڈھال ہیں— فوٹو/ رائٹرز

دھماکے میں زخمی ہونے والے بچوں کو شیخ زید  اور جناح ہسپتال سمیت مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد دی گئی — فوٹو/ اے ایف پی

لاہور خودکش حملے کے بعد تفتیش کار جائے وقوع کا جائزہ لے رہے ہیں — فوٹو/ اے ایف پی

دھماکے کے نتیجے میں متعدد بچے بھی ہلاک و زخمی ہوئے — فوٹو/ اے ایف پی

لاہورخودکش دھماکے کے بعد خواتین غم سے نڈھال ہیں — فوٹو/ اے پی

دھماکے میں زخمی ایک خاتون کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے — فوٹو/ اے ایف پی

دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے — فوٹو/ اے ایف پی

دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین شدت غم سے نڈھال ہیں — فوٹو/ رائٹرز

ایک خاتون ہسپتال میں اپنے اہلخانہ کے لیے پریشان ہیں — فوٹو/ اے پی

دھماکے میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کی میت پر لواحقین نوحہ کناں ہیں  — فوٹو/ رائٹرز

دھماکے کے فوری بعد پولیس نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا تھا — فوٹو/ اے ایف پی