مانسہرہ: وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے 'نئے پاکستان' کے نعرے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ان کی حکومت نہیں لیکن اس کے باوجود یہاں کے ترقیاتی منصوبوں کا بیڑہ مسلم لیگ (ن) نے اٹھارکھا ہے۔

مانسہرہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے سوال کیا، 'نیا پاکستان کہاں ہے اور کون بنا رہا ہے؟'

اس موقع پر اپنی حکومت کی خوب تعریفیں کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 1990 سے لے کر آج تک جتنے بھی بڑے بڑے منصوبے بنائے گئے ہیں وہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بنائے ہیں۔

انھوں نے اپنی حکومت کے دوران شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا، 'پشاور سے اسلام آباد اور ہزارہ موٹر وے بھی مسلم لیگ (ن) نے بنائی، بالا کوٹ سے لے کر جل کھڈ اور بابو سر ٹاپ تک سڑک بھی نواز شریف نے بنائی'۔

ان کا کہنا تھا وہ جلسوں جلوسوں کی مہم پر نہیں بلکہ ترقی و خوشحالی کی مہم پر نکلے ہیں۔

وزیراعظم نے اس موقع پر عمران خان کے دھرنوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا، 'ہم پورے پاکستان کی ترقی، عوام کی خوشحالی اور بہتری کا ایجنڈا رکھتے ہیں، ہم دھرنوں کا ایجنڈا نہیں رکھتے۔'

some_text

          خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت نہیں لیکن اس کے باوجود یہاں کے ترقیاتی منصوبوں کا بیڑہ مسلم لیگ (ن) نے اٹھارکھا ہے
                                                            —وزیراعظم

وزیراعظم نے بتایا کہ ان کی حکومت میں برہان سے لے کر حویلیاں تک موٹر وے پر کام شروع کیا گیا اور اب دوسرے مرحلے پر حویلیاں سے شنکیاری موٹر وے شروع ہورہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ موٹروے کسی بھی طرح اسلام باد-لاہور یا پشاور موٹروے سے کم نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ برہان سے شنکیاری آنے والی موٹر وے میں بھی 6 لینز ہیں۔ برہان سے یا حسن ابدال سے مانسرہ یا شنکیاری پہنچنے میں پہلے 5 گھنٹے لگتے تھے لیکن اب برہان سے شنکیاری آنے میں ڈیڑھ گھنٹے سے بھی کم لگے گا۔

وزیراعظم نے بتایا، یہ موٹر وے اگلے سال مکمل ہوجائے گی جبکہ شنکیاری تک موٹروے بھی اگلے سال کے آغاز میں یا 2018 تک مکمل ہوجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ہم نعرے نہیں لگا رہے بلکہ عملاً کام کر رہے ہیں۔ '

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا نہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت حویلیاں -تھاکوٹ موٹروے کا سنگ بنیاد رکھا۔

120 کلومیٹر طویل حصہ ایک کھرب 33 ارب 98 کروڑ روپے کی لاگت سے ساڑھے تین سال میں مکمل کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے مانسہرہ کے لیے گیس کی فراہمی کے 2 منصوبوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (3) بند ہیں

Ali Apr 28, 2016 11:15pm
It seems that Nawaz is claiming that he built everything from his own pocket. He has no clue what is good governance mean. Give the same amount of money to IK and I am sure he can producer much better result than what NS achieved. Basic infrastructure is not in place and just jumping based on few pet projects is a stupid thing. And don't forget about his tarnished credibility. ?Who will believe him after we found his hidden offshore accounts.
شریف ولی کھرمنگی۔ Apr 29, 2016 01:12am
پانامہ میں بن رہے ہیں پانامہ والے۔
Faisal khan Apr 29, 2016 09:29am
Kash humare numainda hazrat wazireazam ko batate k kpk pakistan ka ek part ha woh yaham kam karwa kar koi ahsaan nhi kar rahe ya wafaq ki zimadari ha k wo awam ko banyadi zarooryat farham kare aisa byan dy kar wazirazam ne ek awami ya qomi leader nhi balke ek lasani leader hone ka ahsas dia ha