• KHI: Partly Cloudy 27.6°C
  • LHR: Clear 31.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.6°C
  • LHR: Clear 31.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.7°C

انوراگ ٹھاکر بی سی سی آئی کے نئے صدر منتخب

شائع اپ ڈیٹ

ممبئی: ہندوستان کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر کو بورڈ کا نیا صدر مقرر کردیا جس کے ساتھ ہی بی سی سی آئی کے سب سے نوجوان صدر بن گئے ہیں۔

بی سی سی آئی کے سابق صدر ششانک منوہر کے استعفے کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا جس کے لیے انوراگ ٹھاکر واحد امید وار تھے۔

بی سی سی آئی نے ٹوئٹر پر تصاویر جاری کی ہیں جس میں ممبئی میں منعقدہ اجلاس میں اراکین کو نئے صدر مبارکباد دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور ساتھ ہی صدر کو مبارکباد بھی تحریر کیا گیا ہے۔

اتوار کو ممبئی میں ہونے والے اجلاس میں انوراگ ٹھاکر کا انتخاب عمل میں آیا، بی سی سی آئی کے ترجمان نے 41 سالہ انوراگ ٹھاکر کے صدر بننے کی تصدیق کی۔

مزید پڑھیں: ششانک منوہربلامقابلہ چیئرمین آئی سی سی منتخب

انوراگ ٹھاکر حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ہیں اور ان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے قریبی تعلقات ہیں۔

اس ماہ کے آغاز میں سابق صدر ششانک منوہر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے جس کے بعد وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے پہلے خودمختار چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر مستعفی

بحیثیت صدر انوراگ ٹھاکر کیلئے سب سے بڑا چیلنج انڈین پریمیئر لیگ میں کرپشن اور میچ فکسنگ کی وجہ سے خراب ہونے والی بی سی سی آئی کی ساکھ کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ اصلاحات کرنا ہے۔

انہی الزامات اور اسکینڈلز کے نظر عام پر آنے کے بعد سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ جج کو مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچنے کیلئے رپورٹ تیار کرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے سربراہ کو دنیا کے مضبوط سربراہ کے طورپر گردانا جاتا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026