عیدالفطر کی 4 روزہ تعطیلات کا اعلان

اپ ڈیٹ 04 جولائ 2016
پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے مطابق عیدالفطر 6 جولائی کو ہونے کا امکان ہے—فائل فوٹو/ اے ایف پی
پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے مطابق عیدالفطر 6 جولائی کو ہونے کا امکان ہے—فائل فوٹو/ اے ایف پی

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے رواں برس عیدالفطر کے موقع پر 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات 5 جولائی سے 8 جولائی تک ہوں گی۔

شوال کے چاند کو دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 5 جولائی کو ہوگا۔

اجلاس میں علماء کرام اور پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے ماہرین شامل ہوں گے۔

'6 جولائی کو عید کا امکان'

پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے مطابق عیدالفطر 6 جولائی کو ہونے کا امکان ہے، اگر پاکستان میں عید 6جولائی کو منائی جاتی ہے تو 29 جب کہ اگر 7 جولائی کو منائی جاتی ہے تو ماہ رمضان کے پورے 30 روزے ہوں گے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں