• KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C
  • KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C

ٹوبہ ٹیک سنگھ کا مقامی بانسری نواز

شائع July 3, 2016

کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا، لیکن صوبہ پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا مقامی فنکار کا بانسری بجانا ناصرف اس کا شوق ہے، بلکہ وہ اس فن سے اپنے گھر والوں کی بھی کفالت کرتا ہے۔

محمد شبیر نامی اس بانسری نواز کی سریلی دھن سے راہ چلتے لوگ جھومنے پر مجبور ہوجاتے ہیں اور کچھ لوگ تو اس کے پاس بانسری بجانے کا طریقہ سیکھنے بھی آتے ہیں۔

شدید گرمی اور دھوپ میں سٹرک کنارے اس فنکار کے پاس سارا دن نوجوانوں کا رش لگا رہتا ہے، جبکہ محمد شبیر کی بانسری کی آواز سن کر لوگوں اپنی پریشانیاں اورغم بھول جاتے ہیں۔

شبیرکا کہنا ہے کہ اسے بچپن ہی سے گلوکار بننے کا شو ق تھا مگر غربت کی وجہ سے وہ اُسے پورا نہ کر سکا۔

محمد شبیر شہر شہر گھوم پھر کر لوگوں کو بانسری کی سریلی دھنیں سنا کر خوش کرتا ہے، جو اس کے گھر والوں کا ذریعہ معاش بھی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025