• KHI: Cloudy 20.6°C
  • LHR: Fog 11.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Cloudy 20.6°C
  • LHR: Fog 11.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

’اب مجھے مذاق کرنے کے پیسے ملیں گے‘

شائع July 5, 2016

کرکٹ کے میدان میں شاندار کارکردگی سے اپنا لوہا منوانے والے پاکستانی اور ہندوستانی کرکٹ کھلاڑی شعیب اختر اور ہربھجن سنگھ اب ایک ساتھ کامیڈی شو کے جج بنیں گے۔

تاہم سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے مطابق یہ شو کرکٹ کے کھیل سے زیادہ الگ نہیں۔

مزید پڑھیں: 'ہربجھن اور یوراج کو مارنا ایک مذاق تھا'

ہندوستانی اخبار ممبئی مرر کی ایک رپورٹ کے مطابق شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ’میں کرکٹ کھیلنے کے دوران ڈریسنگ روم میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں محمد یوسف، شعیب ملک، سینئرز وسیم اکرم اور انضمام الحق کے ساتھ بےحد مذاق کرتا تھا، اس دوران ایک دوسری کا اتنا مذاق بنایا جاتا تھا کہ ہنس ہنس کے میرے جبڑے درد کرنے لگتے تھے، ہندوستانی کرکٹرز اشیش نہرا، یوراج سنگھ اور ورندر سہواگ بھی ایسے ہی ہیں‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اب مجھے مذاق کرنے کے پیسے ملیں گے، مجھے نہیں لگتا کہ اس سے بہتر کوئی اور نوکری ہوگی‘۔

شعیب اختر کا حریف کھلاڑی ہربھجن کے ہمراہ شو کے جج بننے کے حوالے سے کہنا تھا کہ اب وہ دونوں ایک ہی ٹیم میں ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ اپنے کام کے ساتھ انصاف کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر کی شاہ رخ کے ساتھ دلچسپ ویڈیو

کامیڈی کے حوالے سے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ انہیں اس حوالے سے اکشے کمار، جاوید جعفری اور پاکستان کے معروف کامیڈین عمر شریف پسند ہیں۔

’انڈین مذاق لیگ‘ کے نام سے آنے والا یہ کامیڈی شو ہندوستانی چینل لائف اوکے پر نشر کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025