کھیوڑا, دنیا کی دوسری بڑی نمک کی کان
دنیا کی دوسری بڑی نمک کی کان جہلم کے علاقہ کھیوڑا میں اپنی مثال آپ ہے ۔
اس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ جب سکندر اعظم اس علاقے میں آیا تو اس کے گھوڑے یہاں کے پتھر چاٹتے ہوئے دیکھے گئے۔ ایک فوجی نے پتھر کو چاٹ کر دیکھا تو اسے نمکین پایا۔ یوں اس علاقے میں نمک کی کان دیافت ہوئی۔ اس کے بعد یہ کان یہاں کے مقامی راجہ نے خرید لی اور قیام پاکستان تک یہ کان مقامی جنجوعہ راجوں کی ملکیت رہی۔
کھیوڑا کی کان میں سترہ منزلیں ہیں ۔۔جن میں چھ منزلیں ایسی ہیں جہاں آنے والے سیاحوں کو کان کے اندر سیر کروانے کے لیے ریل گاڑی بھی چلائی جاتی ہے
سیاحوں کی دلچسپی کے لیے کان کے اندر نمک کی اینٹوں سے بنا ،ڈاکخانہ، مینار پاکستان کا ماڈل ،انگوری باغ اوران میں سب سے مشہور نمک کی اینٹوں سے بنائی گئی ایک مسجد ہے جس میں بجلی کے قمقمے بھی نصب کئے گئے ہیں سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔
کھوڑا نمک کی کان تاریخی اہمیت کی حامل ہے جسے بیرون ملک سے بھی لوگ دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔











لائیو ٹی وی