• KHI: Partly Cloudy 31.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 31.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.2°C

ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ

شائع اپ ڈیٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں لیکیوفائڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 60 روپے اور کمرشل سیلنڈر 240 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

عرفان کھوکھر نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت 20 ڈالر فی ٹن بڑھ گئی ہے، جس کے باعث مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026