تاریخ رقم کرنے والی 65 خواتین

خواتین کو صنفِ نازک کہا جاتا ہے اور عام طور پر ان کی ذمہ داری نسبتاََ آسان کاموں پر لگائی جاتی ہے، ان کے ساتھ ڈرپوک، کمزور اور شرمیلے جیسے القابات جوڑ دیئے جاتے ہیں، لیکن 65 خواتین نے یہ ثابت کردیا کہ اگر وہ چاہیں تو دنیا کی بلندیوں کو بھی چھو سکتی ہیں۔

امریکی ریاست ایریزونا کے صحرا میں 65 خواتین نے منفی 25 ڈگری درجہ حرارت کے دوران 6000 میٹر کی اونچائی پر جہاز سے زمین پر چھلانک لگا کر نئی تاریخ رقم کردی۔

ان تمام بہادر خواتین نے ایک ساتھ مل کر سکائی ڈائیو (آسمان سے چھلانگ لگانے) کا نیا ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

ان خواتین کا تعلق 18 ممالک سے تھا جبکہ یہ تمام ورلڈ ریکارڈ کو بنانے کے لیے جمع ہوئیں تھی، اس کرتب کے لیے گزشتہ 2 سال سے تیاریاں کی جارہی تھیں، جہاں خواتین کے لیے سکائی ڈائیونگ کے کیمپس لگائے گئے،

اس کرتب کے دوران یہ تمام خواتین 8.5 سیکنڈز کے لیے آسمان میں اڑتی رہیں۔

ان خواتین نے ایک کے بعد ایک جہاز سے چھلانک لگائی — فوٹو بشکریہ/ ریڈ بل

زمین اور آسمان کے درمیان ہوا میں اڑتی ان خواتین نے وہ کردکھایا  جس کے بارے میں سوچنا بھی مشکل ہے — فوٹو بشکریہ/ ریڈ بل

اس ورلڈ ریکارڈ کو بنانے کے لیے گزشتہ 2 سال سے تیاریاں کی گئیں — فوٹو بشکریہ/ ریڈ بل

سکائی ڈائیونگ میں شامل ہونے والی خواتین نے اس مشکل عمل کو  آسانی سے حل کیا — فوٹو بشکریہ/ ریڈ بل

خواتین سکائی ڈائیو کرتے ہوئے نہایت مطمئن نظر آئیں — فوٹو بشکریہ/ ریڈ بل

اس دوران درجہ حرارت منفی 25 ڈگری تھا — فوٹو بشکریہ/ ریڈ بل

تاریخ رقم کرنے والے اس کرتب کے دوران ایک دوسرے کے ساتھ تعاون قائم رکھنا ضروری تھا — فوٹو بشکریہ/ ریڈ بل

اس تمام منظر کو نہایت خوبصورتی کے ساتھ کیمرے میں قید کیا گیا — فوٹو بشکریہ/ ریڈ بل

کرتب کو مکمل کرنے کے بعد خواتین نے خوب جشن منایا — فوٹو بشکریہ/ ریڈ بل

ان بہادر خواتین نے ثابت کردیا کہ یہ کسی مرد سے کم نہیں — فوٹو بشکریہ/ ریڈ بل