3پاکستانی تصاویر عالمی مقابلے میں کامیاب

وکی پیڈیا کے سالانہ فوٹوگرافی مقابلے ’وکی لووز مونومنٹس 2016‘ میں تین پاکستانی فوٹوگرافرز کی تصاویر منتخب ہوگئیں۔

دنیا کے سب سے بڑے فوٹوگرافی کے اس مقابلے میں گذشتہ دو سالوں سے پاکستانی فوٹوگرافرز کی کامیابی کا سلسلہ جاری ہے۔

2016 کے اس مقابلے میں وکی لووز مونومنٹس کو 10ہزار 748 افراد کی جانب سے 2 لاکھ 77ہزار 365 تصاویر موصول ہوئیں جو کسی بھی تصویری مقابلے کے لیے جمع کرائی جانے والی تصاویر کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

ان ہزاروں تصاویر میں سے پاکستانی فوٹوگرافرز کی 10 تصاویر نے بین الاقوامی اسٹیج تک رسائی حاصل کی۔

واضح رہے کہ کل شرکا میں سے مقابلے میں شریک پاکستانی فوٹوگرافرز کی تعداد 370 تھی جنہوں نے تقریباً اپنی 11 ہزار تصاویر کو مقابلے میں پیش کیا۔

وکی پیڈیا کی جانب سے منعقد کیے جانے والے اس مقابلے کا مقصد وکی پیڈیا کی ویب سائٹ پر موجود تاریخ و تہذیب کے موضوعات پر شامل مضامین میں تصاویر کو بہتر بنانا اور دنیا کے تاریخی مقامات کو محفوظ کرنا ہے۔

بی بی جوندی کا مزار، اچ شریف —فوٹوگرافر اسامہ شاہد
بی بی جوندی کا مزار، اچ شریف —فوٹوگرافر اسامہ شاہد

قلعہ دیراور، بہاولپور— فوٹوگرافر تحسین شاہ
قلعہ دیراور، بہاولپور— فوٹوگرافر تحسین شاہ

پاکستان مونومنٹ، اسلام آباد —فوٹوگرافر محمد اشعر
پاکستان مونومنٹ، اسلام آباد —فوٹوگرافر محمد اشعر

ڈسٹرکٹ کورٹ ہاؤس، برلن —فوٹو گرافرانسگر کورینگ
ڈسٹرکٹ کورٹ ہاؤس، برلن —فوٹو گرافرانسگر کورینگ

رائل البرٹ ہال، لندن —فوٹوگرافر کولن
رائل البرٹ ہال، لندن —فوٹوگرافر کولن

پرچ راک لائٹ ہاؤس، برطانیہ — فوٹوگرافر رچرڈ اسمتھ
پرچ راک لائٹ ہاؤس، برطانیہ — فوٹوگرافر رچرڈ اسمتھ

ٹوریکیارا محل، اٹلی —فوٹوگرافر لارا زارانیری
ٹوریکیارا محل، اٹلی —فوٹوگرافر لارا زارانیری

ارن ٹیمپل، تھائی لینڈ —فوٹوگرافر جین پوپ
ارن ٹیمپل، تھائی لینڈ —فوٹوگرافر جین پوپ

صدارتی محل، برازیل —فوٹوگرافر گیستاؤ گیودس
صدارتی محل، برازیل —فوٹوگرافر گیستاؤ گیودس

سینٹ لارنس چرچ، سلوواکیا — فوٹوگرافر یوزر ولودکا
سینٹ لارنس چرچ، سلوواکیا — فوٹوگرافر یوزر ولودکا

کرسٹل مل، کولوراڈو —فوٹو گرافر جو اسپارکس
کرسٹل مل، کولوراڈو —فوٹو گرافر جو اسپارکس

گریونسٹین محل، بیلجیئم — فوٹوگرافر ڈیوڈ ہوروتھ
گریونسٹین محل، بیلجیئم — فوٹوگرافر ڈیوڈ ہوروتھ

چاہکتی محل، سلوواکیا —فوٹوگرافر ولادی میر روچک
چاہکتی محل، سلوواکیا —فوٹوگرافر ولادی میر روچک

جھیل، سیکزونی —فوٹوگرافر البریکٹ لینڈگراف
جھیل، سیکزونی —فوٹوگرافر البریکٹ لینڈگراف

پاناما کنال ریلوے، پاناما —فوٹوگرافر ائوو کروساماگی
پاناما کنال ریلوے، پاناما —فوٹوگرافر ائوو کروساماگی