• KHI: Partly Cloudy 30.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 35.9°C
  • ISB: Rain 23.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 30.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 35.9°C
  • ISB: Rain 23.4°C

ٹیسٹ ٹیوب بے بی کا طریقہ کار جائز قرار

شائع February 21, 2017 اپ ڈیٹ February 21, 2017 08:06pm

اسلام آباد: وفاقی شریعت عدالت نے شادی شدہ جوڑے کے ٹیسٹ ٹیوب بے بی کے طریقہ کار کو جائز قرار دے دیا۔

وفاقی شریعت عدالت کے چیف جسٹس ریاض احمد خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ٹیسٹ ٹیوب بے بی سے متعلق کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت کی جانب سے آج سنائے گئے 22 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں شادی شدہ جوڑے کے ٹیسٹ ٹیوب بے بی کو جائز قرار دیا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق شادی شدہ جوڑے کے علاوہ ٹیسٹ ٹیوب بے بی کے دیگر طریقے غیر شرعی ہوں گے اور حکومت کو غیر شرعی طریقہ اختیارکرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔

وفاقی شریعت عدالت نے اس حوالے سے حکومت کو 15 اگست تک قانون سازی بھی کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 اپریل 2026
کارٹون : 16 اپریل 2026