• KHI: Clear 20°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.2°C
  • KHI: Clear 20°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.2°C

بلڈنگ فراڈ کیس: ڈی جی نادرا گرفتار

شائع February 23, 2017

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) طاہر اکرام کو بلڈنگ فراڈ کیس میں ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔

نادرا بلڈنگ فراڈ کیس کے مرکزی ملزم ڈی جی نادرا نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

ان پر 31.32 ملین روپے (3 کروڑ 13 لاکھ 20 ہزار روپے) کی خورد برد کا الزام ہے۔

اسپیشل جج سینٹرل ملک نذیر نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے طاہر اکرام کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی۔

ضمانت مسترد ہونے پر ملزم کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کر دیا گیا جنھیں ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ نادرا حکام نے 6 سال کے لیے ایک عمارت کرائے پر لے کر اسے خالی رکھا اور اس سلسلے میں پیپرا رولز کو بھی مدنظر نہیں رکھا گیا، جس کے باعث نادرا کو 87.47 ملین روپے (8 کروڑ 74 لاکھ 70 ہزار روپے) کا نقصان ہوا۔

اس واقعے کا وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نوٹس لیا اور ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا،جس کے بعد گذشتہ برس نومبر میں ڈی جی نادرا کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے خردبرد کی مجموعی رقم میں سے 56.23 ملین روپے (5 کروڑ 62 لاکھ 30ہزار روپے) بازیاب کروا چکی ہے جبکہ بقیہ 31.32 ملین روپے (3 کروڑ 13 لاکھ 20 ہزار روپے) کا بھی جلد بازیاب ہونے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025