• KHI: Clear 25.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 20°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.7°C
  • KHI: Clear 25.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 20°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.7°C

محمد البرادی کو عبوری وزیراعظم بنانے کی رپورٹس کی تردید

شائع July 7, 2013

محمد البرادی۔ رائٹرز فائل فوٹو۔
محمد البرادی۔ رائٹرز فائل فوٹو۔

قاہرہ: مصر کے صدارتی ترجمان نے اتوار کو اپوزیشن لیڈر محمد البرادی کو عبوری وزیراعظم بنانے کی متعلق میڈیا رپورٹس کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد البرادی کی تعیناتی کے حوالے سے رپورٹس حقیقت پر مبنی نہیں۔

ترجمان نے کہاکہ البرادی کو ملک کا عبوری وزیراعظم مقرر نہیں کیاگیا۔ اس سلسلے میں ابھی مشاورت جاری ہے۔

صدارتی ترجمان احمد المسلمانی نے اتوار کو ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عبوری وزیراعظم کی تعیناتی کیلئے مشاورت جاری ہے ۔

اہرام آن لائن اخبار نے ہفتہ کو احمد المسلمانی کے حوالے سے خبر جاری کی تھی کہ عبوری صدر منصور عدلی عبوری وزیراعظم کے عہدے پرتعیناتی کیلئے محمد البرادی اور دیگر ناموں پر مشاورت کررہے ہیں۔

جبکہ سرکاری خبررساں ایجنسی مینا نے کہا تھا کہ محمد البرادی قاہرہ میں صدارتی محل میں عبوری وزیراعظم کے عہدے کا حلف بھی لے چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ مصر کی سلفی جماعت نورپارٹی نے محمد البرادی کی تعیناتی پر اعتراض کیا ۔

کارٹون

کارٹون : 1 فروری 2026
کارٹون : 31 جنوری 2026