• KHI: Sunny 28.3°C
  • LHR: Sunny 20.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.3°C
  • KHI: Sunny 28.3°C
  • LHR: Sunny 20.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.3°C

میانوالی: پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

شائع July 11, 2013

فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

میانوالی: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر میانوالی میں عیسیٰ خیل کے قریب جمعرات کو پاک فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ ایف 7-پی گر کر تباہ ہوگیا ہے، تاہم حادثے میں طیارے کا پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

پاکستانی فضائیہ کے ترجمان کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ معمول کے آپریشنل تربیتی مشن پر تھا۔

حادثہ میں کسی شہری کا جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا، ترجمان نے کہا کہ پاک فضائیہ نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 فروری 2026
کارٹون : 4 فروری 2026