ٹیلر کی سنچری، نیوزی لینڈ کی پوزیشن مستحکم

شائع August 31, 2012

روز ٹیلر کا سنچری کی تکمیل کے بعد فاتحانہ انداز۔ فوٹو رائیٹرز

بنگلور: نیوزی کے کپتان روز ٹیلر کی شاندار سینچر کی بدولت کیوی ٹیم نے بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹسیٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کولی ہے۔

بنگلور کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے ٹیست میں کیوی قائد روز ٹیلر نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کو دن کے دوسرے ہی اوور میں پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب تجربہ کار برینڈن میک کولم بغیر کوئی رن بنائے ظہیر خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

مارٹن گپٹل نے نئے بیٹسمین کین ولیمسن کے ساتھ مل کر اسکور کو 63 تک پہنچایا، اسی مجموعے پر ولیمسن سترہ رنز بنا کر پراگیان اوجھا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

اسکور نواسی تک پہنچا تو نیوزی لینڈ کو ایک اور نقصان اٹھانا پرا جب گپٹل 53 رنز بنا کر اوجھا کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔ اس اننگ کے دوران انہوں نے آتھ بار حریف کھلاڑیوں گیند باؤنڈری کے پار سے لانے پر مجبور کیا۔

اس کے بعد کپتان روز ٹیلر نے نوجوان ڈینیئل فلائن کے ساتھ مل کر اسکور چوتھی وکٹ کی شراکت میں 107 رنز کا اضافہ کیا، اس دوران کیوی کپتان نے اانتہائی برق رفتاری سے اپنے پچاس رنز بھی مکمل کیے۔،

ایک سو چھیانوے کے مجموعی اسکور پر فلائن 33 رنز بنا کر ایشون کی گیند پر وکٹوں کے سامنے  پیڈ لانے کی پاداش میں آؤٹ قرار دیے گئے۔

نیوزی لینڈ کو جلد ہی پانچویں وکٹ کا نقصان بھی برداشت کرنا پڑا جب آٹھ رن بنانے والے جیمز فرینکلن 215 کے مجموعے پراوجھا اور رائنا کے گٹھ جوڑ کا شکار بن گئے۔

اسی دوران نیوزی لینڈ کے کپتان روز ٹیلر نے صرف 99 گیندوں پر ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی ساتویں سنچری اسکور کی۔ اس دوران انہوں سولہ چوکے جبکہ ایک فلک بوس چھکا بھی لگایا۔

ایک سو چھیالیس کے اسکور پر کیوی قائد 113 رنز بنا کر اوجھا کا اننگ میں چوتھا شکار بن گئے، وہ اننگ میں چوتھے بیٹسمین تھے جنہیں ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا۔

اس کے بعد کریز پر آنے والے ڈگ بریسویل نے وکٹ کیپر کروگر وین وائک کے ساتھ مل کر دن کےاختتام تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔

دونوں کھلاڑی اب تک ساتویں وکت کے لیے اب تک 82 رنز جوڑ چکے ہیں۔ وین وائک 63 اور بریسویل 30 رنز ناقابل شکست ہیں۔

جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا کا اسکور 6 وکٹ پر 328 رنز تھا۔ انڈیا کی جانب سے اسپنر پراگیان اوجھا نے 4 کھلاڑیوں کلو میدان بدر کیا۔

یاد رہے کہ ہندوستان کو 2 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

 

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2025
کارٹون : 25 دسمبر 2025