انگلینڈ دوبارہ عالمی نمبر ایک پوزیشن پر قابض
لندن: انگلینڈ نے اوول کے مقام پر کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر عالمی رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
پروٹیز کپتان گریم اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں درست ثابت ہوا۔
کپتان نے ہاشم آملا کے ساتھ مل کر پہلی وکت کے لیے 50 رنز جوڑے، اسمتھ اسی مجموعے پر 18 رنز بنا کر اینڈرسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
ہاشم آملا نے نئے بلے باز ڈین ایلگر کے ساتھ مل کر اسکور کو 120 تک پہنچایا تاہم اس موقع پر انہیں ڈرن بیک نے بولڈ کردیا۔
آملا کے آئوٹ ہونے بعد جنوبی افریقی بیٹنگ لائن نہ سنبھل سکی اور تمام بلے باز یکے بعد دیگرے آئوٹ ہوتے گئے۔
پروٹیز ٹیم 47ویں اوور میں 211 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ہاشم آملا 43 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔
ڈومینی 33 اور ایلگر 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی طرف سے اینڈرسن نے چار اور ڈرن بیک نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
دوسری جانب انگلش اننگ کا آگاز بھی اچھا نہ ہوا اور 14 کے اسکور پر ای این بیل بارہ رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ کپتان کک نے جوناتھن ٹروٹ کے ساتھ مل کر اسکور کو 61 رنز تک پہنچایا تاہم اسی مجموعے پر انگلش کپتان کی ہمت جواب دے گئی اور وہ بیس رنز بنا کر پیٹرسن کا شکار بن گئے۔
اسکور میں تین رنز کے اضافے سے روی بوپارہ بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔
اس کے بعد ٹروٹ نے نئے آنے والے بیٹسمین ای این مورگن کے ساتھ مل کر اپنبی ٹیم کے لیے 108 رنز کی فتح گر شراکت کی۔
ایک سو بہتر کے مجموعی اسکور پر مورگن 73 رنز کی جارحانہ اننگ کھیل کر میدان بدر ہوئے۔ 189 پر گریگ کیسویٹر رن آئوٹ ہوگئے۔
جب 207 کے اسکور پر ٹروٹ 71 رنز بنا کر آئوث ہوئے تو انگلینڈ کو جیت کے لیے صرف پانچ رنز درکار تھے جسے نئے آنے والے بلے بازوں نے باآسانی حاصل کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو چار وکث سے فتح دلا دی۔
ای این مورگن کو 73 رنز کی فتح گر اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی چناگیا۔












لائیو ٹی وی