کراچی میں جاری تشدد سے آٹھ افراد ہلاک
کراچی: شہر میں گزشتہ شب سے اب تک مختلف واقعات میں آٹھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔
نیٹی جیٹی پل کے قریب کچھی رابطہ کمیٹی کے رکن یونس کچھی کو گزشتہ شب نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا ۔ آج صبح ان کی تدفین کے موقع پر لوگوں نے شدید احتجاج کرکے کئی گھنٹوں تک ماری پور روڈ بلاک کردیا۔ تاہم پولیس کی مداخلت پر ٹریفک بحال ہوگئی۔
آج صبح عثمان آباد کے علاقے میں ایک شخص کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا ۔ اسطرح صبح سے ابتک کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد تین ہوگئی ہے۔
دوسری جانب گھاس منڈی کے علاقے سے بھی ایک شخص کی بوری بند لاش ملی جسے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔۔ تاحال مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔
سہراب گوٹھ کے علاقے سے پل کے نیچے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ایک اور واقعے میں کل برنس روڈ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص آج زخموں کی باعث دم توڑ گیا۔
دوعلیحدہ واقعات میں مچھر کالونی اور ملیر میں ایک ایک شخص ہلاک ہوا ہے ۔
، علاوہ ازیں کراچی میں رات سے اب تک فائرنگ کے واقعات میں سات افراد بھی زخمی ہوئے۔ یہ افراد گلبہار، صفورا گوٹھ ، اورنگی، آگرہ تاج کالونی اور نیو کراچی میں زخمی ہوئے۔












لائیو ٹی وی