• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm

عینک والا جن کی واپسی

شائع September 11, 2012

عینک والا جن کا پوسٹر- فائل فوٹو

زکوٹا، عینک والا جن ،ہامون جادوگر اور چڑیل  بل بتوڑی ناساں چوڑی ایک مرتبہ پھر ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

نوے کی دہائی میں ڈرامہ سیریل 'عینک والا جن' نے بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبولیت حاصل کی، اس ڈرامے کو اب دوبارہ تیار کیا جا رہا ہے لیکن اس مرتبہ یہ 'نستور کی واپسی' کے نام سے نشر ہوگا۔

لاہور میں اس نئے ڈرامے کی عکس بندی شروع کردی گئی ہے۔

کوہ قاف کے جنوں،پریوں اور جادوگروں کی کہانیوں پر مبنی اس ڈرامے کے ڈائریکٹر حفیظ طاہراور پروڈیوسر زیب شہزاد کا کہنا ہے کہ ڈرامے میں بچوں کو تفریح کے ساتھ ساتھ  اصلاح اور اخلاقی درس بھی دیا جائے گا۔

ہامون جادوگر کا کردار ادا کرنے والا اداکار حسیب پاشا اور جن کا کردار ادا کرنے والا قیصر شہزاد اس ڈرامے کی ری میکنگ پر خوش دکھائی دیتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ پچھلے ڈرامے کی طرح ہی پسند کیا جائے گا۔

ڈرامے کو مزید دلچسپ بنانے اور حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے تھری ڈی اور اینیمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

bliong Sep 11, 2012 09:18am
بھائی ہم لوگ 1990 میں نہیں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 2 جون 2024
کارٹون : 1 جون 2024