• KHI: Partly Cloudy 22.5°C
  • LHR: Clear 22.7°C
  • ISB: Clear 15.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.5°C
  • LHR: Clear 22.7°C
  • ISB: Clear 15.2°C

ٹوٹی ہڈیاں جوڑنے کی دوا تیار

شائع December 3, 2012

broken leg-670
۔ — فائل فوٹو

طبی ماہرین نے دعوی کیا ہے کہ اب ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کے مریض صرف ایک انجیکشن سے صحت یاب ہو سکیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق، ماہرین نے کئی برسوں کی تحقیق کے بعد ایک ایسی دوا تیار کر لی ہے جو ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کو منٹوں میں جوڑ دے گی۔

یہ منفرد دوا پولی لیکٹک ایسڈ اور سرامک کے آمیزے سے تیار کی گئی ہے اور اسے مخصوص انجکشن کے ذریعے ہڈیوں میں داخل کرنے سے ان میں موجود دراڑیں فوری بھر جائیں گی ۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی ایجاد سے نہ صرف ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کو جوڑنے کے لیے تکلیف دہ آپریشن سے نجات مل جائے گی بلکہ آپریشن کے بعد کی پیچیدگیوں سے بھی چھٹکارا مل جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 14 فروری 2026
کارٹون : 13 فروری 2026