• KHI: Partly Cloudy 29.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 35.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 35.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C

لاہور: مکان کی چھت گرنے سے پانچ ہلاک

شائع January 18, 2013 اپ ڈیٹ January 18, 2013 12:07pm

۔۔۔فائل فوٹو اے ایف پی۔
۔۔۔فائل فوٹو اے ایف پی۔

لاہور: لاہور کے علاقے ٹبی سٹی میں ایک خستہ حال مکان کی چھت گرنے سےتین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ 

 واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

لاشوں کو میو اسپتال منتقل کیا گیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق عمارت پرانی ہونے کی وجہ سے خستہ حال ہوچکی تھی اور مرمت نہ ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

تھانہ ٹبی سٹی کے علاقے میں گزشتہ رات سے ہونیوالی بارش کی پیش نظر اچانک صبح مکان کی چھت گر گئی جس کے باعث ایک ہی خاندان کے پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔

ہلاک ہونے والے میں انس، سبحان، میرب، محمد شہزار اور کنول بیگم شامل ہے۔

اہل خانہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ سال سے وہ اسی مکان میں رہائش پذیر تھے اور مالک مالکان کو کئی بار چھت کی مرمت کا کہا تھا۔

اہل علاقہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اندرون شہر میں ایسی کئی خستہ حال عمارتیں اور گھر موجود ہیں جو کسی بھی وقت گر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع انتظامیہ کو ہنگامی طور پر عمارتوں کی مرمت کیلئے موثر اقدامات کرنے چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026